
اتر پردیش (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹائیگر نے کھیت میں کام کرنے والے کسان پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
مراد آباد کے نواحی گاوں کا رہائشی کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ جنگل سے آنے والے ٹائیگر نے اس پر حملہ کر دیا۔ اور زخمی حالت میں اسے دبوچ کر لے جانے لگا مگر دیہاتیوں کے شور مچانے پر ٹائیگر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تاہم کسان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ وائلڈ لائف کے عملے اور مقامی دیہاتیوں نے ٹائیگر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
