
اتراکھنڈ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، عمارتیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر ہو گئیں۔ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے قصبے اترکاشی کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹوں کی مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب ان کا سب کچھ بہا لے گیا۔
جس میں انکی زندگی بھر کی کمائی بھی شامل ہے، بارشوں کے بعد بپھرا ہوا دریائے گنگا کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بہا لے گیا۔ ادھر بھارتی دارالحکومت نئی دلی کا اندرا گاندھی ائرپورٹ بھی بارشوں کی وجہ سے پانی سے بھر گیا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں اور متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
