
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے پی15۔بی پروجیکٹ کے تحت پہلا سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز وشاکا پٹنم لانچ کر دیا۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آر کے دھون کی اہلیہ نے بحری جنگی جہاز کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نیوی کے سینئر افسر موجود تھے۔ 163 میٹر طویل وارشپ 7300 ٹن سامان منتقل کرسکتا ہے۔
