Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارت کے مذموم عزائم اور سید علی گیلانی کی پکار

August 4, 2019 0 1 min read
Syed Ali Gilani
Syed Ali Gilani
Syed Ali Gilani

تحریر : مہر اقبال انجم

وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی جس پر بھارت نے خوب واویلا کیا، بھارت کی لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمان میں آکر جواب دیں ،لیکن مودی ایوان میں نہ آئے، ٹرمپ اور خان کی ملاقات میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو عالمی دنیا نے سراہا اور اسے پاکستان کی بہترین سفارتکاری دیا،مودی سرکار نے اس کے بعد بوکھلاہٹ میں آکر کشمیرمیں ایک ہفتے میں 38ہزار مزید فوجیوں کو تعینات کر دیا، کشمیر میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ کوئی نہیں جانتا لیکن حریت رہنما سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کو پکارا ہے، بزرگ حریت لیڈر جن کے جذبے جوان ہیں ،ان کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے، روز کشمیریوں کے لاشے اٹھاکر، جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت اور پھر بھارتی فوج کے سامنے پاکستان کے پرچم لہرانا یہ بھارت سرکار کے خلاف کشمیریوں کا ریفرنڈم ہوتا ہے کہ وہ کسی صورت بھی بھارت کے ساتھ جانے کو تیار نہیں، سید علی گیلانی کے درد بھرے ٹویٹ نے ہمارے وزیر خارجہ کو جگا دیا، سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی حمایت میں نوجوان میدان میں آ چکے ہیں۔حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرنے جارہا ہے، ہم دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت اور نسل کشی کے نتیجہ میں ہم شہید ہوگئے اورتم چپ رہے تو یوم آخرت پر اللہ کو جواب دینا پڑے گا۔
حریت رہنما کا یہ درد انگیز پیغا م امت مسلمہ کے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے، کشمیریوں نے پاکستان کے لئے کتنی قربانیاں دیں؟قیام پاکستان سے قبل ہی کشمیریوں نے الحاق پاکستان کا اعلان کر دیا تھا اور وہ آج تک اسی اعلان پر قائم ہیں، اپنے اعلان اور وعدے کی تکمیل کے لئے کشمیریوں نے قربانیاں دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے، مائوں نے اپنے بیٹے شہید کروائے، بہنوں نے اپنے بھائیوں کو بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے لئے بھیجا، شہید کی لاش گھر میں آئی تو ماں نے اسے دولہا بنایا ،دودھ پلایا ،ٹافیاں تقسیم کیں اور اعلان کیا کہ میرا بیٹا جسے میں نے دولہا بنانا تھا آ ج دولہا بنا کر رب کے ہاں بھیج رہی ہوں، یہ ہیں وہ جذبے جس کو بھارت کبھی شکست نہیں دے سکتا،چپے چپے پر قابض فوج اس کے باوجود پاکستان زندہ باد کے نعرے،یہ کشمیریوں کا لازوال مشن ہے، لازوال قربانیاں ہیں اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ بانی پاکستان نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، شہہ رگ دشمن کے قبضے میں ہے، پاکستان کا پانی کشمیر سے آتا ہے، اس شہہ رگ کو چھڑانے کے لئے کشمیری قوم ہی قربانیاں دے رہی ہے۔

بھارت سرکار جب چاہتی ہے حریت رہنماوں کو گرفتار کر لیتی ہے، سید علی گیلانی نظر بند ہیں، یاسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں، ان کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایاجا رہا ہے ، دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے۔ بھارتی حکومت آئین سے آرٹیکل 35 اے کا خاتمہ چاہتی ہے ، بھارتی عزائم کو بنیاد بنا کر پاکستان کو سلامتی کونسل میں جانا چاہئے۔ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،کمر کے مہروں میں تکلیف کے باعث چل پھر نہیں سکتے ، چار ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھاہوا ہے ،آنکھوں میں بلڈ کلاٹ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی یاسین ملک کی ماں اور ہمشیرہ نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے یاسین ملک کی بیماری سے آگا ہ کیا لیکن شاید بھارت یاسین ملک کو قتل کرنے کے درپے ہے اسی لئے انہیں علاج کی سہولت نہیںدی جا رہی،پاکستان کے معروف خبر رساں ادارے باغی ٹی وی نے اس ضمن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ عالمی ادارہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے حریت رہنما یاسین ملک کے علاج معالجے کے انتظامات کرے، باغی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یاسین ملک کی زندگی اس وقت خطرے میں ہے اور بھارتی حکام ان کو طبی سہولیات نہ تو خود فراہم کررہے ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کو اس بات کی اجازت دی جارہی ہے کہ وہ یٰسین ملک کو طبی سہولیات فراہم کرسکے۔باغی ٹی وی کا ہیڈ آفس یوکے میں ہے جبکہ لاہور میں بیورو آفس ہے، باغی ٹی وی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی رپورٹس نشر کی ہیںجو شاید پاکستان کے کسی بھی میڈیا کے ادارے نے نشر نہیں کیں ، یوں باغی ٹی وی کشمیر کے حوالہ سے بروقت اور اہم خبریں دینے میں سب سے آگے ہے،باغی ٹی وی کی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کو دوسرے میڈیا اداروں کو مثال کے طور پرلینا چاہئے، اب وقت ہے میڈیا سیاستدانوں کے الزامات کو اجاگر کرنے اور ان کو دست و گریبان کروانے کی بجائے کشمیر کا وکیل بنے ،کم ازکم پاکستا ن کے میڈیا کو کشمیر کا وکیل بننا چاہئے اور بھارت کی جانب سے کئے جانے والے ہر پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی کشمیر کے حوالہ سے ایسا بیان دیا جس سے بھارت سرکارکو رسوائی ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا کہ کشمیر ہمارے خون میں دوڑتا ہے بھارت کے لئے اس میں ایک پیغام ہے، مودی سرکار کو چاہئے کہ اس کو سمجھے، اگر سمجھ نہیں آتی تو 27فروری کو یاد کر لے، پھر بھی سمجھ نہ آئے تو ایک بار پھر ابھینندن کو بھیجے اب پاکستان چائے کے ساتھ کچھ اور بھی پلانے کو تیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس امر کا انکشاف بھی کیا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے ،جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں،بھارتی فوج کی جانب سے تمام بین الاقوامی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال اس کے مکروہ چہرے اور اخلاقی اقدار کو بے نقاب کرتا ہے ، عالمی برادری کیلئے یہ وقت ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد کشمیر میں مزید فوجیوں کی تعیناتی اور مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پھر کلسٹر بم کا استعمال ،کیا بھارت کو عالمی دنیا کے سامنے ایک دہشت گرد ملک ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں، کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کابھارت نے استعمال کیا،اسے کسی نے نہیں روکا ،اب لائن آف کنٹرول کی دراندازی اور کلسٹر بموں کا استعمال ،یہ بھارت کا گھنائونا جرم ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا، گو کہ پاکستان کے حکام اس واقعہ کے بعد متحرک ہوئے ہیں، شاہ محمود قریشی نے اسلام آبادمیں سفیروں کو بلایا اور سیکرٹری خارجہ نے اس پر بریفنگ دی، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو بھی خط لکھا لیکن اب بات خطوں سے آگے جا چکی، پانی سر سے گزر چکا ،بھارت بات چیت کرنے کو تیار نہیں اور اچانک کشمیر میں بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی اس امر کی عکاس ہے کہ بھارت کے عزائم مذموم ہیں، وہ خطہ کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے،ایشیا کا امن و سکون غارت کرنا چاہتا ہے ،لیکن بھارت یہ بھول گیا کہ آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں نہتے کشمیریوں سے شکست کھا چکی ،بھارتی فوج کے بزدل جرنیل اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ کشمیریوں پر ہم نے ہر حربہ آزما لیا لیکن جذبہ حریت ختم نہیں کر سکے، ظلم کیا، گھر جلائے، عزتیں پامال کیں، نوجوان شہید کئے،اس کے باوجود جب بھی کسی کشمیری کا بھارتی فوج کے ساتھ سامنا ہوتا ہے تو وہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم تکمیل پاکستان کے لئے قربانیاں دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں ،پاکستان ہی ہمارے لئے سب کچھ ہے، ہر کشمیری کے خون کا قطرہ گواہی دیتا ہے کہ اس نے پاکستان کے لئے اپنی جان قربان کی۔

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اوربھارت کی جانب سے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں یکجہتی نظر آئے،حکومت و اپوزیشن ایک پیج پر ہوں ،ایک موقف ہو، ایک مقام اور ایک ہی اعلان ہو کہ بھارت سن لے پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مددو حمایت کرے گا،اگر بھارت نے کچھ گڑ بڑ کی تو بانی پاکستان نے اسوقت کے آرمی چیف کو جو حکم دیا تھا آج اس پر عمل کیا جائے گا،اگر آج موجودہ صورتحال میں جب کشمیر میں سید علی گیلانی امت مسلمہ کو پکار رہے ہیں پاکستان کی طرف سے متحد ہو کر بھرپور پیغام نہ دیا گیا تو کشمیری ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔کشمیری تو کیا دنیا ہمیں معاف نہیں کرے گی،پاکستان کو اب کشمیریوں کے حقیقی وکیل کا کردار ادا کرنا چاہئے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی ضرور ہے، حکومت اس پر اے پی سی بلائے جس میں غیر پارلیمانی جماعتوں کو بھی خواہ و سیاسی ہوں یا مذہبی، ان کو بھی دعوت دے ،پاکستان بیرون ممالک میں اپنے سفیروں کو متحرک کرے،اس سے پہلے کہ بھارت کچھ کرے پاکستان کو کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہئے اور ایسا کرنا چاہئے جس سے کشمیریوں کے سینوں میں ٹھنڈ پڑ جائے۔پاکستانی قوم بھی اسی امر کی منتظر ہے۔

Mehr Iqbal Anjum
Mehr Iqbal Anjum

تحریر : مہر اقبال انجم

Share this:
Tags:
imran khan India Prime Minister Syed Ali Gilani United States امریکہ بھارت سید علی گیلانی عمران خان وزیراعظم
Imran Khan
Previous Post بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم
Next Post حج کے دوران غلطی
Hajj

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close