
ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین میں آگ لگنے سے تئیس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
جنوبی بھارت میں ایک بوگی میں لگنے والی آگ نے دیگر چار بوگیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
امدادی ٹیموں نے جھلسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا، حکام نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی ہے تاہم واقعہ کی مکمل تفتیش کے لئے ریلوے بورڈ میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
