
نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کا جنگی جنون ہے کہ دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس بار بھارت نے 290 کلو میٹر تک مار کرنے والے براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ دپویلپنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ایم وی کے ای پراساد کا کہنا ہے کہ انھوں نے بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور میں 290 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنیوالے براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل 300 کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ 5 روز قبل ہی بھارت نے امریکا سے 20 کروڑ ڈٓالر مالیت کے جدید ترین ہرپون میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جب کہ اس سے چند روز قبل ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جدید اسلحہ بنانے کے لیے غیر ملکی دفاعی کمپنیوں کو مالکانہ حقوق پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔
