
واشنگٹن (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، چاہتا ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے، بھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔
ہم نے کافی جنگیں لڑکے دیکھ لی ہیں،اس سے کسی کافائدہ نہیں ہوا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے امید ہے کہ معاملے میں سمجھداری سے کام لیا جائے گا۔
