
کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار اوم پوری اب بہت جلد پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
اسی سلسلے میں وہ بروز ہفتہ 9 جنوری کو کراچی آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ہدایت کار نبیل قریشی کی آنے والی فلم ’ایکٹر اِن لاء ‘ میں اوم پوری بھی شامل ہیں۔
نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضاء علی مرزا اس بارے میں تفصیلی پریس کانفرنس ہفتہ کے روز کراچی میں کریں گے۔
