Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارتی طیاروں کی دراندازی پر عسکری و سیاسی ردعمل

February 27, 2019 0 1 min read
Indian Jets Strike in Pakistan
Indian Jets Strike in Pakistan
Indian Jets Strike in Pakistan

تحریر : محمد صدیق پرہار

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اور بروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہو گئے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔ بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اورموثرجواب کاسامناکرناپڑا۔میجرجنرل آصف غفورنے مزیدکہا کہ بدحواس بھارتی طیارے اپناپے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گراکربھاگ کھڑے ہوئے جب کہ واقعہ میںکوئی جانی یامالی نقصان نہیںہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورنے بھارت کوچلینج کیا ہے کہ اس میں ہمت ہے توآئیں اکیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدودمیں رہ کردکھائیں بھارتی دراندازی کے حوالے سے ،منعقدہ پریس بریفنگ میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت ہماری طرف سے سرپرائزکے لیے تیاررہے ہم الگ اندازسے جواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعدجاری کیے گئے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ بھارتی جارحیت کاجواب دینے کے لیے پاکستان وقت اورجگہ کاانتخاب خودکرے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے واالے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی فضائی دراندازی کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانے کافیصلہ کیاگیا ۔اعلامیے کے مطابق بالاکوٹ کے نزدیک مبینہ دہشت گردکیمپ کوٹارگٹ کرنے کابھارتی دعویٰ مستردکردیاگیاہے جب کہ بھارت کابڑے پیمانے پرہلاکتوںکادعویٰ بھی مستردکردیاگیاہے ۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میںکہاگیاہے کہ ایک بارپھربھارت نے خودساختہ جھوٹااورغیرمحتاط دعویٰ کیا۔بھارتی دراندازی کامعاملہ اوآئی سی، دوست ممالک اور اقوام متحدہ میں فوری اٹھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ معاملے کوعالمی سطح پراٹھانے کے لیے رابطے کریں گے۔قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی برادری کونشانہ بنائے گئے علاقے کامشاہدہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری خودآکرزمینی حقائق کودیکھے ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت انتخابات کی خاطرخطے کاامن تباہ کرنے پرتلاہواہے ۔مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی ان کوصورت حال سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی افواج ملک کے دفاع کے لیے تیارہیں۔شاہ محمودقریشی کاکہناہے کہ شہداء کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔ہم نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے ۔ وزیرخارجہ کاکہناہے کہ امن پسندقوم ہیں دہشت گردی کے نقصانات جانتے ہیں ۔شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ ناپاک حرکات پربھارت ہوش کے ناخن لے ۔بھارت پاکستان کونہ للکارے ،قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں محافظ موجودہیں۔ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمدخان نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی اس بات کاثبوت ہے کہ اسے دن کی روشنی میں کوئی اقدام اٹھانے کی ہمت نہیں ہے ،امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمدخان کاکہناہے کہ بھارت بزدلانہ حرکتوں سے بازنہ آیاتوجواب دیناجانتے ہیں ،بھارت کے ہزاروں ٹکڑے کردیے جائیں گے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،ہم پاکستان کی سا لمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیںکریں گے ،حکومت کواس حوالے سے متفقہ پالیسی اپنانی چاہیے ،ہمیں افواج پاکستان کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پرمیڈیاکوبریفنگ دی تاہم صحافیوں کے سوالات کے شورمیں صرف اپنی بات کہہ کراٹھ کرچلے گئے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے مظفرآبادسیکٹرکے راستے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے متعلق مختصرترین بریفنگ میں بیان پڑھ کرسنایا۔ وجے گھوکلے نے کنٹرول لائن کی فضائی خلاف ورزی کاجوازیہ بتایاکہ مزیدخودکش حملے سے بچنے کے لیے پیشگی حملہ ضروری ہوگیاتھا ،بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تین ،چارمنٹ تک گفتگوکی اوربیان ختم ہوتے ہی صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے بغیراٹھ کرچلے گئے ۔ صحافیوں کے سوالات کاشوراٹھتارہااوران کی جانب سے یہ کہاگیا کہ صرف اس بیان پراکتفاکریں سوالات کی کوئی گنجائش نہیں ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی طیاروںنے بالاکوٹ کے تربیتی کیمپ میں دہشت گردوں کا صفایا کردیاہے اورتربیتی کیمپ تباہ کردیاہے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کی اس میڈیابریفنگ میں ہی تضادپایاجاتاہے۔ ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ مزیدخود کش حملے سے بچنے کے لیے پیشگی حملہ ضروری تھا دوسری طرف وہ دہشت گردکیمپ تباہ کرنے کادعویٰ بھی کرتے ہیں۔

جیساکہ اس تحریرمیں آپ پڑھ چکے ہیں کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی بھارت کے اس بے بنیاددعوے کومستردکرچکی ہے۔ قارئین کویادہوگا کہ پیشگی حملوں کاموجدکوئی اورنہیں بھارت کے جنگی جنون کااستاد اورپشت پناہ امریکا ہے۔ کسی دورمیں امریکابھی پیشگی حملے کیاکرتاتھااوروہ بھی پیشگی حملوں کاجوازبھارت کی طرح خود کومحفوظ کرناہی بتاتارہا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے حملے کاجوازمزیدخودکش حملے سے بچنے کے لیے بتایا ۔ایساہی ہے تویہ حملہ تواس پرہوناچاہیے تھا جس نے یہ حملہ کرایاہے ۔ کیونکہ پلوامہ میں حملہ کرنے والااب تک بے نقاب ہوچکاہے۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے پلوامہ حملے کے تناظرمیں پاکستان کی مذمت کرنے سے یہ کہہ کرصاف انکارکردیا کہ پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں کہ یہ حملہ اس نے کرایا توہم پاکستان کی مذمت کیوںکریں۔ پلوامہ حملے میں پاکستان کے کردارکے بھارت کے دعوے کوسلامتی کونسل نے بھی مسترد کر دیا ۔پلوامہ حملے میں پاکستان کے کردارکے موذی کے دعوے کوبھارت کے سیاست دانوںنے بھی بے نقاب کردیاہے ۔

اس حملے میںموذی کوبے نقاب کرنے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بالیامیں خطاب کرتے ہوئے سماجی راہنماومن میشرام کاکہناتھا کہ بھارت سرکارکے پاس آٹھ دن پہلے خبرتھی کہ ان لوگوںکوماراجارہاہے ۔بھارت سرکارکے پاس آئی بی کی رپورٹ تھی ومن میشرام نے کہا کہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلا س میں معلوم ہوگیاتھا کہ ایساہونے والاہے ،میشرام نے کہا کہ بچانے کے بجائے مروادیااورنام پاکستان کالے رہے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ بھارت سرکارنے ایسا ہونے دیاتاکہ پاکستان کے خلاف زہراگلنے کاموقع ملے۔ سماجی راہنمانے اپنے خطاب میں کہا کہ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کرایاجائے ،کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیںمانی ۔مودی کے پاس سوالوںکاجواب نہیں تو معاملہ پاکستان پرڈال دیا ۔میشرام نے کہا کہ پاکستان نے بیالیس لوگوں کونہیںمارابلکہ تم (مودی) نے ماراہے۔سماج راہنمانے سوال اٹھایا کہ پاکستان سے آرڈی ایکس کامواداورگاڑی کیسے آئی ، تمام سیکیورٹی فورسزکے باوجودروکنے کاکام کیوں نہیںکیا،اس کے علاوہ انہوںنے کہا کہ مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایاگیاہے۔ پاکستان اورمسلمانوں کی سخت دشمن ہندوانتہاپسندتنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی پلوامہ حملے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیرسے تحقیقات کی جائیںتوپلوامہ حملے کی حقیقت سامنے آجائے گی۔

راج ٹھاکرے نے کہا کہ جب پلوامہ حملے کی خبرآئی تو مودی ایک فلم کی شوٹنگ میںمصروف تھے اورخبرملنے کے باوجودبھی شوٹنگ میںمصرف رہے۔اب مظفرآبادسیکٹر میں دراندازی کاجوازبتاتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پلوامہ حملے کاذمہ دارایک بارپھرپاکستان کوٹھرایا ۔ پاکستان کے خلاف ہرطرف سے ناکامی کے بعد اب نیاڈرامہ یہ رچایاجارہاہے کہ یہ پیشگی حملہ مزیدخودکش حملے سے بچنے کے لیے ضروری تھا۔ بھارتی میڈیانے وزارت دفاع کابیان جاری کیاہے جس میںانہوں نے کہا کہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی سے متعلق کوئی علم نہیں۔ترجمان بھارتی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ انہیں پاکستانی الزامات کاکوئی علم نہیں کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی۔بھارتی دراندازی کے ردعمل میں آصف زرداری نے پاکستان کے دشمن بھارت کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہماری پرامن پالیسی کوکمزوری نہ سمجھے ۔ہم بھرپورجواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ سابق صدرنے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کے لیے خطے کاامن تباہ نہ کرے ۔ بھارت کے اندربھی مودی کی پالیسی کے خلاف آوازیں گونج رہی ہیں ،بھارت نے کوئی حرکت کی توخمیازہ بھگتنے کے لیے تیاررہے۔

مریم نوازنے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ میاںنوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میںملاقات ہوئی ، نوازشریف نے بھارتی طیاروں کی دراندازی پرشدیدتشویش کااظہارکیااورایل اوسی پربھارتی طیاروں کے حملے کی مذمت کی۔ مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نے دعاکی کہ یااللہ پاکستان پرکبھی کوئی آنچ نہ آئے ، اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے ۔ قومی اسمبلی میںشہبازشریف نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی دراندازی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی توانشاء اللہ نئی دہلی پرپاکستان کاپرچم لہرائے گا ، اپوزیشن نے کہا کہ مادروطن کے تحفظ اوردفاع کی خاطر خون بہانے کے لیے میں محاذ جنگ پرجانے کے لیے تیارہوں، شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیاکے امن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے ۔پاکستان کی امن پسندی اورتحمل مزاجی کوکمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔

ان کامزیدکہناہے کہ مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ وارانہ مہارت اوربے مثال جرات وبہادری کاپیکرہیں ۔ہمیں اپنے بیٹوں اورمادروطن کے سجیلے جوانوں پرنازہے۔بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کی کوشش اورجنگی جنون کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری گجرات کے قصائی کولگام دے۔اقتدارکابھوکاانتہاپسندبھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکاہے ۔مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اورعوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامے بازی پراترآیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم بھارت کی جارحیت کے خلاف ہزارسالوں تک لڑنے کاحوصلہ رکھنے والی قوم ہیں۔قومی اسمبلی میں خورشیدشاہ نے کہا کہ بھارت چالیس کلومیٹراندرآیاہے توہم اسی کلومیٹراندرداخل ہوجائیں ،ہم بتائیں گے کہ جنگ اورالیکشن کیاہوتاہے۔ چودھری شجاعت کہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی بھارت کوایک آنکھ نہیں بھاتی ،مودی الیکشن جیتنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں ،خطے کاامن بھارت نے تباہ کررکھاہے لیکن اب بھارت کے جنگی جنون کودنیاکے سامنے بے نقاب کرنے کاوقت آگیاہے۔ بھارت کاجنگی جنون تواس وقت ہی بے نقاب ہوگیاتھا جب اس نے کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادوں کوپس پشت ڈال دیاتھا۔بھارت کے جنگی جنون سے دنیانے آنکھیں بندکررکھی ہیں۔

پلوامہ حملے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بدترین سفارتی ناکامی کے بعد اب بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدودکی خلاف ورزی بھی بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے، بھارت کوا ب بھی بدترین سفارتی ناکامی کاسامناکرناپڑے گا۔ بھارتی دراندازی کوعالمی سطح پراٹھانے کادرست فیصلہ کیاگیا ہے۔ پاکستان کی عسکری ،سیاسی قیادت اورعوام پاکستان کے دفاع اورتحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت نے بھارتی دراندازی پربھارت کوکھری کھری سنا کریہ ثابت کردیا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔وزیرخارجہ نے خط لکھ کراقوام متحدہم کے جنرل سیکرٹری کوصورت حال کی سنگینی سے آگاہ توکردیاہے ۔عالمی برادری کیاردعمل دیتی ہے اس کااندازہ لگانا مشکل نہیں۔

Muhammad Siddique Prihar
Muhammad Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار

Share this:
Tags:
military political reaction آصف غفور ردعمل سیاسی عسکری
Nasir Abbas
Previous Post راکھ سے لکھی گئی کتاب از ناصر عباس نیر
Next Post بھارتی دراندازی پر قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ
Indian Plane

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close