
سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آج مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔
ہڑتال کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی نے شوپیاں میں ہونے والے حالیہ فسادات کے بعد دی تھی۔ مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز، سکول اور ٹرنسپورٹ بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کا گشت جاری ہے جبکہ وادی میں کرفیو نافذ ہے۔
