
لاہور (جیوڈیسک) اداکار شان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ہے۔
جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا۔ اگر میں ان کی کسی فلم میں کام کروں گا تو ان کے لیے فلمیں بھی بناؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار شان نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
