
نئی دہلی (جیوڈیسک) مرکز میں بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر عہدیداراوررکن پارلیمنٹ نے کابینہ میں چند اہم تبدیلیوں کے امکانات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنی پارٹی کے مستقبل کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
