Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایک معاشرتی عنصر، میرے پاس تم ہو!

January 4, 2020 0 1 min read
Indian Media
Indian Media
Indian Media

تحریر : شیخ خالد زاہد

یوں تو بارہا بھارتی میڈیا کی پاکستان میں روک تھام کےلئے اقدامات کئے جاتے رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے بدعنوانی کے سہارے بھارتی میڈیا سرعام چلتا ہی رہا اور ہمارے گھروں سے بھجن اور بھارتی گانوں کی آوازیں گونجتی رہیں اور شائد بھارتی ڈراموں کی ساسیں اور بہوئیں ہمارے گھروں میں پرورش پاتی رہیں ۔ یہ پہلی بار ہوا کہ بھارتی فل میں ہمارے سینما گھروں سے ہٹائی گئیں اور کیبل پر بھی دیکھانے کی پابندی لگائی گئی ۔ ایک طرف تو حکومت وقت نے ان پابندیوں کے احکامات جاری کئے تو دوسری طرف بھارت کے ساتھ بدترین کشیدگی اور کشمیر میں بھارتی اقدامات نے پاکستانی عوام کے دلوں میں بھارت کیساتھ نفرت کو اور تقویت دی ۔ یہ حکومتی اقدامات یقینا پاکستانی میڈیا کے لئے احسن اقدامات قرار پائے اور یہ پہلی بار ہوا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کا ایک اہم فائدہ یہ ہوا کہ ہمارے گھروں سے بھارتی میڈیا کا بہت حد تک اخراج ہوا ۔ اس بندش کی وجہ سے ہماری فلمی صنعت میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں اور کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے بھرپور طریقے سے منظر عام پر دیکھائی دینے لگے اور انکی بنائی جانے والی فلموں نے عوام میں پاکستانی فلمی صنعت پر دوبارہ سے بھروسہ کرنا شروع کردیاجوکہ نا صرف اداکاروں ، فنکاروں کیلئے خوش آئند ہے بلکہ اس کام سے منسلک دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچنا شروع ہوا ۔ بھارت کی اس دراندازی (جوکہ ہمارے گھروں میں تھی) سے سب سے زیادہ نقصان ہماری چھوٹی اسکرین کو پہنچا جس نے قارئین کی توجہ حاصل کرنے کی خواہش میں پاکستانی ڈراموں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان کے ڈرامے اور بھارت کی فلموں کا کوئی موازنہ نہیں ۔ ڈرامہ سازوں نے وقت کے ہاتھوں میں تقریباً ہاتھ تھما ہی دیا تھا اور ہمارے ڈراموں کی روش تبدیل کرنے میں مصروف عمل ہوچکے تھے ۔ ایک وہ بھی زمانہ تھا جب پاکستان کے ڈرامے ادب فہمی کی درسگاہیں سمجھی جاتی تھیں ۔

آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں یہاں شہرت اپنی اہمیت کھو چکی ہے اور اگر کہیں دیکھائی بھی دیتی یعنی کسی کو سمجھیں کے مل بھی جاتی ہے تو بہت مختصر وقت کیلئے ۔ جسکی وجہ سماجی میڈیا ہے جہاں ساری دنیا سے ہر لمحے میں نئے نئے کارنامے سرزد ہورہے ہیں اور ایسا بھی دیکھائی دیتا ہے کہ ایک لمحے میں کئی کئی کارنامے دیکھائی دیتے ہیں ۔ بس اتنا سمجھ لیجئے کہ وقت اور ہمارے درمیان ایک دوڑ لگی ہوئی ہے ہم وقت کو ہرانا چاہتے ہیں اور وقت ہے کہ مسکراتا ہوا ہ میں شکست فاش دیئے جاتا ہے ۔

یہاں ہ میں نام لیکر ان میڈیا گھروں کا تذکرہ کرنا پڑے گا جنہوں نے ڈرامے کے مردہ ہوتے جسم میں دوبارہ سے روح ڈالنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے بلکل اسی طرح سے جیسے کہ ہمارے وزیر اعظم صاحب نے فرمایا کہ ’ہماری معیشت انتہائی نگہداشت سے نکل کر وارڈ میں منتقل ہوگئی ہے ‘، اسی طرح سے ہمارا ڈرامہ جو بھارتی میڈیا کی تقریباً بھینٹ چڑھ چکا تھا انتہائی نگہداشت سے نکالنے میں ’ہم نیٹورک‘ نے سب سے اہم کردار ادا کیا تقریباً پاکستان ٹیلی ویژن کے شہرہ آفاق ڈراموں کے معترف افراد نے ’ہم نیٹورک ‘ ڈرامے کی بہترین ڈرامہ پیشکش کو سراہا ۔ ہم بھی ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے تقریباً ٹیلی ویژن سے قطع تعلق کرلیا تھا لیکن ’ہم نیٹورک‘ کی وجہ سے واپسی ہوئی ۔ ہم اگر ڈرامہ لکھنے والوں ، ہدایتکاروں ، پیشکاروں اور دیگر کے یہاں نام لکھنے بیٹھ گئے تو مضمون بہت طویل ہوجائے گا جسکی اشاعت شائد ممکن نا ہوسکے ، ’ہم نیٹورک ‘ کی انتظامیہ اور انکی پوری ٹیم پاکستانی ڈرامے کی واپسی پر خصوصی داد و تحسین کی مستحق ہے ۔ دراصل ’ہم ‘ کے ڈراموں کا ذاتی طور پر بہت بڑا مداح ہوں اسلئے انکی کارگردگی پر زیادہ لکھ رہا ہوں ۔ اب آجاتے ہیں ہمارے ملک کے دوبڑے میڈیا گھروں پر جن میں ’اے آر وائی‘ اور ’جیو نیٹورک‘شامل ہیں یہ وہ نیٹورک ہیں جنہیں مختلف قسم کی بندشوں کا بھی سامنا رہا لیکن یہ اپنے اپنے محاذ پر ڈٹے رہے ۔ ایک بات اور وضح کرتے چلیں کہ ’ہم ‘ کی بنیاد ہی بطور ڈرامہ چینل تھی جبکہ ’اے آر وائی ‘ اور ’ جیو‘ نے خبروں سے آغاز کیا ۔ مذکورہ دو بڑے نامی گرامی اداروں کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور بھرپور اثر ورسوخ بنائے ہوئے ہیں کیونکہ انکی پاکستان سپر لیگ میں ’اے آر وائی ‘ کی اپنی ٹیم ’کراچی کنگز‘ اور’جیو‘ لاہور قلندرز کا مرکزی معاون ہے ۔ دیگر چینلز بھی ڈراموں کی دو ڑ میں ہیں جن میں ’آج‘ اور ’ٹی وی ون‘ بھی قابل ذکر ہیں ۔

جیسا کہ مذکورہ سطور میں تحریر کیا گیا ہے کہ شہرت کا حصول یا پھر توجہ حاصل کرنا بہت مشکل کام بن چکا ہے ۔ لیکن آج کل تقریباً پوری پاکستانی قوم کی توجہ کسی سیاسی مذاکرے یا مسلئے پر نہیں بلکہ ’اے آر وائی ‘ کی ہفتے کی نشریات میں آٹھ بجے پیش کئے جانے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ ۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ ہفتے کا لوگوں نے انتظار کرنا شروع کردیا ہے اور گھر کی بیٹھکوں میں اس ڈرامے میں کیا ہونے والا ہے پر گفتگو کی جارہی ہے ۔ کرداروں کو سماجی میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور لیکھت ہمارے ملک کی نامی گرامی شخصیت خلیل الرحمان قمر صاحب کے قلم سے نکلے الفاظ معاشرے میں بطور گونج سنائی دے رہے ہیں ، سونے پر سہاگا راحت فتح علی خاں کی آواز میں گایا گیا خلیل الرحمان قمر کا لکھا گیا گانا ۔ اس ڈرامے کی ہر بات خاص ہوتی جا رہی ہے جسکی ایک وجہ توجہ طلب چہرے (جنہیں لوگ دیکھنا چاہتے ہیں )بھی ہیں جن میں عائزہ خان (مہوش)ہیں جن کے ساتھ پاکستانی فلم اور ٹی وی کا جانا مانا نام ہمایوں سعید (دانش)کا ہے، اہم ترین کردار نباہتے ہوئے عدنان صدیقی(شہور) اور پھر حرامانی(ہانیہ) جو عمومی طور پر کردار میں ڈوب جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور شیز سجل گل (رومی ) کی استانی کا کر دار نبہا رہی ہیں اوردوکرداروں نے ڈرامے کا مزاج ہی بدل کر رکھ دیا ہے جن میں سویرا ندیم (ماہم) اور دیوان(نام کیلئے معذرت) ۔ اس ڈرامے کا ہر کردار بلکل حقیقی زندگی کا نمونہ بنا ہوا ہے اور قارئین کو اپنی جانب بھرپور متوجہ کئے ہوئے ہیں ۔ ہدایتکار ندیم بیگ نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کے لفظوں میں جیسے روح پھونک دی ہو ۔

تھوڑا سا ڈرامے کی کہانی اور اس سے معاشرے پر پڑنے والے اثرات پر بھی نظر ڈال لیتے ہیں ۔ بنیادی طور پرڈرامے میں یہ بات واضح (یہ لفظ اسلئے لکھا ہے کہ ابھی تک ’مہوش ‘ کے مزاج میں تبدیلی نہیں دیکھائی دے رہی) کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عورت اپنی دنیاوی یا ظاہری خواہشات سے لڑ نہیں سکتی ،موقع ملتے ہی انکے حصول کیلئے وہ کسی بھی قسم کے جذباتی اور مذہبی رشتوں کو بھی ترک کرنے سے گریز نہیں کرتی، گوکہ یہ ہمارے معاشرے کا عمومی تاثر نہیں ہے لیکن لکھنے والے نے اس روح کو جسم بنا کر پیش کر دیا ہے جو تادم مرگ بھٹکتی یا سسکتی رہتی ہے ۔ لکھنے والے کا مقصد کبھی بھی کسی تذلیل یا توہین نہیں ہوتا وہ تو بس ان باتوں پر سے پردہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے جو عام آدمی کی نظر سے ہمیشہ اوجھل رہتی ہیں لیکن لکھنے والے کی آنکھ میں گھسی چلی جاتی ہیں ۔ اس تاثر کو بھی غلط قرار نہیں دیا جاسکتا کہ ہم مرد وں کے مقبوضہ معاشرے میں رہتے ہیں اور اسلئے مرد اپنی ہر طرح کی خواہش کو کسی بھی طرح سے عملی جامہ پہنا ہی لیتا ہے جیسا کہ دنیا دار کردار شہوار ہے ،جبکہ دوسری طرف دانش ہے جسے دین دار تو نہیں کہتا لیکن تعلق کو روح تک جوڑ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اب ڈرامے میں عورتوں کے کرداروں کو لے لیجئے جس میں انوشے ایک ایسی عور ت کے روپ میں دیکھائی دی جو مہوش کو اسکی خواہشات کی تکمیل کے لئے کچھ بھی کرنے کو اکساتی دیکھائی دی ، پھر مہوش اس عورت کا عملی نمونہ بنی جس نے اپنی زندگی خواہشات کی کشتی میں سوار کردی ۔ دوسری طرف ماہم اور ہانیہ جوکہ ایک عام سی عورتوں کی صورت میں خاص دیکھائی دے رہی ہیں جو خواہشات تو رکھتی ہیں لیکن اپنا آپ ان خواہشات کے حوالے کرنے کو کسی بھی قیمت پر تیار نہیں ہیں ۔ ڈرامہ مکمل طور پر کھل چکا ہے اب کوئی کردار یا موضوع پوشیدہ نہیں ہوسکتا ۔ غلطی اور گناہ کو بھی بہت سادہ اور واضح انداز میں معاشرے کو سمجھادیا گیا ہے کہ غلطی تو معافی مانگنے سے معاف کی جاسکتی ہے لیکن گناہ کی معافی اللہ کے حضور سے ہی ملتی ہے اور اسکا پتہ صرف گناہ کرنے والے کو ہی پتہ چل سکتا ہے ۔ ڈرامہ تمام بھول بھلیوں سے ہوتا ہوا اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

آئیں مضمون کے عنوان کے اختتام سے قبل ہم اپنی دانست میں کچھ چیدہ چیدہ نکات اس ڈرامے کہ انجام کے بارے میں تحریر کرتے چلیں ۔ ماہم کی ایک اہم ملاقات دانش کیساتھ طے پائے گی جس میں وہ دانش کو اسکو محبت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہونے پر خراج عقیدت پیش کریگی اور اسے یقین دلائے گی کہ اسے یقین ہوگیا ہے کہ محبت واقعی اندھی ہوتی ہے کیونکہ وہ یہ نہیں دیکھتی کہ جس سے محبت کی جارہی ہے اسکی پسند ناپسند کیسی ہے، اسکی نیت کسی ہے یا اسکی خواہشات کیسی ہیں ۔ اس ملاقات کے آخیر میں دانش ، ماہم سے شہوار احمد کو بھی معاف کرنے کی استدعاکرے گا جو کہ دانش کی وجہ سے قبول کرلینی چاہئے ۔ دانش ، ہانیہ سے شادی نہیں کریگا کیونکہ یہ اسکی محبت پر شب خون مارنے کے مترادف ٹہرے گا، اور پھر خواہشات کو محبت پر قربان بھی کرنا ہے ، یہاں ممکن ہے کوئی اور کردار شامل کیا جائے جس سے ہانیہ کی شادی ہوجائے ۔ دانش اسٹاک ایکچینج کا بابا بن جائے گا اور مہوش اپنے مزاج میں تلخی (جو شکست در شکست) کی وجہ سے ، بطور راندھائے درگاہ لیکن دانش کی اندھی محبت کی بدولت رومی کی ماں کےطورپر انکے عالیشان گھر میں رہتے ہوئے کسی اہرام مصر میں دفن مردے کی طرح زندگی گزارے گی ۔ ایک یہ تاثر بھی لیا جاسکتا ہے کہ نحوست بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور یہ نحوست مہوش کی شکل میں دانش کی زندگی سے نکلی تو اسکی زندگی میں خیرو برکت نے ڈیرے ڈال لئے تو دوسری طرف شہوار احمد جوکہ ایک کاروباری سند مانا جاتا تھا کی زندگی میں آئی تو اسے تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ۔ یوں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ اگر ہمت اور حوصلے سے محبت کا ساتھ دیا جائے اور مثبت طریقے سے اصلا ح کی جائے تو منزل نے تو قدموں میں آنا ہی ہوتا ہے۔

Sh. Khalid Zahid
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Tags:
changes indian media measures pakistan prevention اقدامات بھارتی میڈیا پاکستان تبدیلیاں روک تھام
Writing
Previous Post قصہ ایک دم توڑتی روایت کا
Next Post کینسر سے زیادہ خطرناک ایران عراق اور امریکی سردجنگ
General Qasim Soleimani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close