
مظفر نگر (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں جھڑپوں سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظفر نگر میں جھڑپیں 2 روز قبل شروع ہوئیں۔
جھڑپوں کے بعد علاقے کا کنٹرول فوج نے سنبھالا ہوا ہے تاہم تشدد اور آگ زنی کے واقعات کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور پورے شہر میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ مظفر نگر ضلع میں دو فرقوں کے تین نوجوانوں کے قتل کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو ا۔
