
جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے ایک کلب میں آتشزدگی سے سترہ افراد ہلاک اور اکہتر زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ جزیرہ سولاویسی کے علاقے ماناڈو میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد ویک اینڈ پر تفریحی سرگرمیوں میں مصروف تھی کہ اچانک تین منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔
