
انڈونیشیا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔
سماڑا (جیوڈیسک) آتش فشاں پہاڑ Sinabung سے کئی دنوں سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری تھا۔ حکومت نے قریبی علاقے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
پہاڑ سے پانچ کلو میٹر قریب واقع گاؤں Suka Meriah میں لاوا گزرنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔
واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آتش فشاں پہاڑ Sinabung کا شمار انڈونیشیا کے ایک سو انتیس متحرک پہاڑوں میں ہوتا ہے۔
