
جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں عید کی چھٹیوں پر لاکھوں افراد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کیا تو بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔
حکام کے مطابق تین روز سے جاری اس ٹریفک جام میں بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں گاڑیوں کی وجہ سے بیس کلومیٹر طویل ٹریفک جام ہے۔
مرنے والوں میں زیادہ تر معمر افراد شامل ہیں جو تھکاوٹ، گرمی اور دیگر بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔
