Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

صنعتی انقلاب اور واحد سپر پاور کی گرفت

December 27, 2016December 27, 2016 0 1 min read
Industrial Revolution
France Revolution
France Revolution

تحریر : محمد آصف اقبال
سترہویں صدی عیسوی میں یورپ کے سیاسی مفکرین یا تو استبداد (despotism) ظلم و جبر کے حامی تھے یا دستوری حکومت کے علمبردار اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے حامی۔بوداں اور ہابس کا شمار استبداد کے حامیوں میں تھا اور لاک دستوری حکومت کا حامی تھا۔روسو عوامی اقتدار اعلیٰ کا مبلغ تھا اور مانتسکیو فرد کی آزدی کا۔سترہویں صدی کے آخری سہ ماہی میں فرانس میں ایک زبردست سیاسی انقلاب برپا ہوا جس نے یورپ کے سیاسی نظام کی بنیادیں ہلا کے رکھ دیں۔کہا جاتا ہے کہ انقلاب فرانس کی بنیاد آزادی، مساوات اور اخوت پر تھی۔ ان نعروں نے سارے یورپ کو مسحور کر دیا اور یورپ کے عوام ہر جگہ مستبد،ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف صف آرا ہو گئے۔ لیکن فرانس کے انقلابیوں کی زیادتیوںنے اور ظالمانہ کاروئیوں نے انگلستان میں ایڈمنڈبرک اور امریکہ میں ہملٹن اور میڈیسن کو انقلاب کے مخالفوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ ان مفکرین نے سیاسی آزادی کا علم بلند کیا۔ برک کے فلسفے کے خلاف طامس پین نے اپنا سیاسی فلسفہ پیش کیا اور عوامی اقتدار اعلیٰ کی پرزار حمایت کی۔اس طرح یورپ اور امریکہ میں انقلاب فرانس اور جمہوریت کی موافقت اور مخالفت میں سیاسی مفکرین نے اپنے اپنے نظریے پیش کیے۔

انقلاب فرانس کے یورپ اور امریکہ دونوں بّر اعظموں میں بہت دور رس اثرات مرتب ہوئے۔ نتیجہ میں ایسی قوتیں وجود میں آئیں جنہوں نے انیسویں صدی کے سیاسی فلسفے پر گہرا اثر ڈالا۔ انقلاب فرانس کے بعد فرانس میں نیپولین بونا پارٹ برسر اقتدار آیا جس نے جمہوریت کو ختم کرکے مستبدد شہنشاہیت،ظالمانہ نظام حکومت کی بنیاد ڈالی اور یورپ کے بہت سے ملکوں پر اپنا تسلط قائم کیا۔بعد میں یورپ کے تمام ملکوں میں فرانسیسی شہنشاہیت کے خلاف بغاوت شروع ہوئی اور اس نے قوم پروری کو جنم دیا۔نیپولین کے زوال کے بعد یورپ کے سیاسی نظام کی بنیاد قوم پرستی و قوم پروری پر پڑی اور قومی مملکتیں وجود میں آنے لگیں۔وہیں فرانسیسی انقلاب کے ساتھ ساتھ یورپ میں اٹھارہویں صدی میں ایک دوسرا انقلاب، صنعتی انقلاب شروع ہوا۔جس کے گہرے اور دور رس اثرات انیسویں صدی میں محسوس ہوئے۔اس انقلاب نے سارے بر اعظم یورپ کی مادی حالت کو بالکل ہی بدل کے رکھ دیا۔اتنی زبردست تبدیلی اس سے پہلے دنیا کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوئی تھی۔اس انقلاب نے ایک نئی تہذیب اور نئے طرز زندگی کو جنم دیا۔دونسلوں میں ہزار دو ہزار سال پہلے کی تہذیب بالکل ہی تبدیل ہوکے رہ گئی۔نئی قدروں نے پرانی قدروں کی جگہ لی اور طرز زندگی تبدیل ہو گئی۔یہی نئی تہذیب آج تک بڑی حد تک پوری دنیا پر مسلط ہے۔اس انقلاب نے یورپ کی سیاسی فکر کو بھی متاثر کیا۔جس کے اثرات موجودہ دور میں خوب اچھی طرح محسوس کیے جا سکتے ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ موجودہ دور میں ہر چیز پروڈکٹ، اشیاء خوردنویش کی شکل میں موجود ہے۔جسے کوئی خریدتا ہے تو کوئی فروخت کرتا ہے۔صنعتی انقلاب کی ترقی کا یہ وہی دور ہے جہاں انسانی جان،عزت و ابرواور عفت و عصمتیںcommodityکی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

صنعتی انقلاب کا آغاز اٹھارویں صدی کے نصف آخر میں بھاپ کے انجن کی ایجاد اور دوسری مشینوں کی ایجاد سے ہوا تھا۔انیسویں صدی میں ایجادات کی وجہ سے صنعتی پیدوار میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ پرانے خانگی نظام صنعت کی جگہ اب پیداوار مشینوں اور بجلی سے چلنے والی مشینوں سے ہونے لگی۔بڑے بڑے کار خانے اور فیکٹریاں قائم ہوئیں اور نئے نئے صنعتی شہر وجود میں آنے لگے۔جن کی آبادی ہزاروں سے متجاوز تھی۔اب دولت کی نئی قسمیں وجود میں آئیں اور نیا طبقہ سرمایہ داروں،صنعت کاروں اور مل والوں کا پیدا ہوا۔جس نے صنعتوں میں اپنا سرمایہ لگایا اور اب ساری طاقت انہیں طبقوں کے ہاتھوں میں آگئی۔روز بروز ان کی دولت بڑھتی گئی اور مصنوعات کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ ہزاروں بلکہ لاکھوں مزدوراجرت پر ان مِلوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے لگے۔فنی مہارت کی ترقی سے صنعتی انقلاب روز بروز پھیلتا گیااور یہاں سے فنی مہارت کا دور شروع ہوا۔

Industrial Revolution
Industrial Revolution

صنعتی انقلاب کا دوسرا سب سے بڑا اثر یہ ہوا کہ آبادی میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔اور لوگ دیہاتوں کو چھوڑ کر روزگار کی تلاش میں شہروں میں بسنے لگے۔1800ء میں بّر اعظم یورپ کی کل آبادی 18کروڑ76 لاکھ63ہزارتھی۔سو برس میں یعنی 1900ء میں اس صنعتی انقلاب کے نتیجہ میں یہ آبادی تین گنی ہوگئی۔نتیجہ میں شہری اور دیہی آبادی کے تناسب میں زمین آسمان کا فرق آگیا۔انگلستان میں شہری آبادی کا تناسب بڑھ کے ستر فیصد ہو گیا اور امریکہ میں چارفیصد سے بڑھ کے چالیس فیصد،یعنی پورے دس گنے کا اضافہ۔شہری آبادی میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے بے شمار معاشی اور سماجی مسئلے کھڑے ہو گئے۔حفظان صحت اور صفائی کے پیچیدہ مسائل کے ساتھ ساتھ تعلیم کا مسئلہ بھی کم اہم نہیں رہا۔شہری سہولیات اور ذرائع نقل و حمل میں آسانیوں کے نتیجہ میں شہری آبادی کے بڑھ جانے کا اثر سیاسی فکر اور فلسفے پر بھی پڑا۔شہروں سے اکثر و بیشتر سیاسی تحریکیں شروع ہوئیں اور شہری آبادی کے مسائل کی وجہ سے نئے نئے سیاسی اور معاشی نظریے دنیا کے سامنے سیاسی مفکرین نے پیش کیے۔دوسری جانب صنعتی اور فنی مہارت کی بنا پر تمام برسراقتدار قوموں کو ایشیا اور افریقہ کے بّر اعظموں میں اپنے مقبوضات بڑھانے کا زبردست موقع فراہم کیا۔انگلستان نے ایک جانب ہندوستان میں اپنی عظیم الشان سلطنت کو مضبوط اور مستحکم کیا اور برما اور ملایا پر قبضہ جمایا۔وہیں دوسری جانب انیسویں صدی میں بّر اعظم افریقہ کا بڑا حصہ انگلستان، فرانس،بلجیئم اور جرمنی نے آپس میں تقسیم کر لیا۔اس حصہ بانٹ میں اٹلی کا بھی کچھ حصہ رہا۔انیسویں صدی سامراجی توسیع کی صدی تھی۔متعدد شہنشاہیتوں کو عروج حاصل ہوا۔ان میں سب سے بڑی سلطنت برطانیہ عظمیٰ کی تھی۔صنعتی پیداوار اور ترقی کے لحاظ سے برطانیہ اول نمبر پر تھا۔وہیں سامراج کی بنیاد پر جارحانہ قوم پرستی کا آغاز ہوا۔معاشی قوم پرستی اور سامراج کا قیام صنعتی انقلاب ہی کی دین ہے۔

صنعتی انقلاب جو آج بھی جاری ہے،اس کے فروغ نے کام کرنے والوں اور کام لینے والوں یعنی سرمایہ داروں کے تعلقات کی بنیاد کو بالکل بدل کر رکھ دیا۔وہیں یہ صنعتی انقلاب چونکہ عدم مداخلت کے اصولوں پر کار بند تھا اور ہے ،اس لیے نتیجہ یہ ہوا کہ معاشی میدان میں زبردست مسابقت شروع ہوئی اور کام کرنے والوں یعنی مزدوروں کا پورے طور سے سرمایہ دار طبقہ استحصال کرنے لگا۔یعنی ان کی محنت سے ہر امکانی ناجائز فائدہ اٹھانے لگا۔اس کی وجہ سے بے کاری، بے روزگاری، تحفیف، کسادبازاری،ملوں اور کارخانوں کے بند ہونے اور سرمایہ داروںکے دیوالیہ ہونے کے مسئلے اٹھ کھڑے ہوئے۔بے شمار مسائل سے یہ مزدور دوچار ہوئے۔نتیجہ میں ایک بار پھر اصلاح حال کی تدبیریں سوچی جانے لگیں۔خیالی اشتراکیت(Utopian Sociolosm) کے نظریے پیش کیے گئے۔کارل مارکس منظر عام پر آیا،جس نے اشتراکی فکر کو سائنٹفک فکر کی شکل دینے کی سعی و جہد کی۔مارکس کی تعلیمات کے اثر سے پرولتاریہ(Proletariat)سب سے زیادہ منظم اور سیاسی اعتبار سے باشعور ہو گیا۔

عالمی اشتمالیت( ایک ایسے معاشرے کا حامی نظریہ جس میں شخصی ملکیت کو ختم کرکے املاک کو قوم کی مشترکہ ملک بنایا جائے، قوم کے ہر فرد کو اپنی لیاقت کے مطابق کام کرنے اور ضرورت کے مطابق حصہ پانے کے استحقاق کا مسلک، کمیونزم)کے قائم ہوجانے سے اینگلو انڈین بلاک کو اس بات پر آمادہ کیا گیا کہ وہ کمیونزم کا ہر ممکن مقابلہ کرے،نتیجہ میں دنیا دو سپر پاور طاقتوں سے آزاد ہو کر آج واحد سپر پاور کے چنگل میں پھنس چکی ہے۔۔۔۔(جاری)

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
america control government Mohammad Asif Iqbal power اقتدار امریکہ حکومت سپر پاور گرفت
Quaid e Azam
Previous Post قائداعظم کا پاکستان
Next Post کٹتا تو خربوزہ ہی ہے نہ
Traffic Fine

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close