
کراچی (جیوڈیسک) ممتاز لیجنڈ گلوکارہ بلقیس خانم نے کہاہے کہ پاکستان سے مجھے کوئی شکایت نہیں ہے۔
یہاں مجھے عوام نے بے پناہ عزت اور محبت سے نوازا ہے مگر افسوس ثقافتی ادروں نے مجھے بھلا دیاان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر انکا کہناتھاکہ میں نے انڈسٹری میں بھر پور وقت گزارا آج بھی وہ وقت یاد کرتی ہوں تو مجھے توانائی ملتی ہے انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے دور میں میڈم نورجہاں ، ناہیداختر، مہناز اور رونالیلی جیسی عمدہ گلوکارائیں موجودتھیں ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا تھا آج کی موسیقی سن کر مایوسی ہورہی ہے اگر ہم اسی روش پر چلتے رہے تو مستقبل ہماری انڈسٹری کا اچھانظرنہیں آرہا۔
