Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

باقی جو بچا، وہ مہنگائی مار گئی

April 30, 2014 0 1 min read
Prof Riffat Mazhar
Inflation
Inflation

ہمارے پاس باقی بچا ہی کیا ہے جسے مہنگائی مار سکے۔ ہم تو اپنا دِل جمہوریت کے حسین قدموں میں رکھ کر عرصۂ دراز سے گاتے چلے آ رہے ہیں کہ ”رکھ دیا قدموں میں دِل نذرانہ ، قبول کر لو ” لیکن مجنونانِ جمہوریت سے نا خوش ”میڈم جمہوریت” ہمارے دلوں کومتواتر ٹھکراتی چلی جا رہی ہے اور ہمارے کچھ دانشوروں کے خیال میں اب تو نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ وہ عنقریب روٹھ کر ”مَیکے” چلی جائے گی ۔اگر ہم حضرتِ اقبال کے دَور میں ہوتے تو وثوق سے کہہ سکتے تھے کہ جمہوریت کا ”مَیکا”انگلستان ہے لیکن اب کچھ پتہ نہیں کیونکہ اب اِس کا حلقہ وسیع اور اسے اِدھر اُدھر مُنہ مارنے کی عادت۔ دُنیا کی سب سے حسین جمہوریت تو ہمارے پڑوس میں بستی ہے لیکن وہاں بھی اسے انسانی خون کی چاٹ لَگ چکی ہے ۔ ہم عشق کے ماتوں کی شدید ترین خواہش تو یہی ہے کہ ہماری جمہوریت نہ روٹھے، بھلے وہ اپنے عشوہ ، غمزہ ، اور ناز و ادا سے کُشتوں کے پُشتے لگاتی رہے لیکن اگر وہ روٹھ گئی تو ہم بھی بَد لحاظ ہو کر پہلے اُسے یہ طعنہ دیں گے کہ

وفا کیسی ، کہاں کا عشق ، جب سَر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دِل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو

اور پھر ”میڈم آمریت ”کے دَرِ نیاز پہ جبینِ نیاز رکھ دیں گے کہ ہمارے نزدیک تو اِن دونوں میں پاکستان کی حد تک ” کَکھ” فرق نہیں ۔اگر فرق ہے بھی تو صرف اتنا کہ میڈم جمہوریت اپنے حُسن کے زور پر ”ھل مَن مزید”کی خواہش رکھنے والے عاشقوں کا خون چوستی ہے اور آمریت بمثلِ ”کالی ماتا” ۔شاید اسی لیے اقبال نے بھی کہا تھاکہ

دیوِ استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب
تُو سمجھتا ہے یہ آزادی کی ہے نیلم پَری

لیکن ہمارے ہاں تو یہی ”دیوِ استبداد” جمہوریت کا حُسن ہے اور اسی کے ہم گھائل ۔ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، مہنگائی ، کرپشن ، سب جمہوریت کا حُسن ہی تو ہیں ۔جی تو بہت چاہتا ہے کہ ”حُسنِ جمہوریت” پر مزید لکھیں اور ڈھیروں ڈھیر لکھیں لیکن خوف دامن گیر ہے کہ کہیں لوگ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ہم میاں نواز شریف صاحب کو ”امیر المومنین” بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ویسے آپس کی بات ہے کہ اگر وہ امیر المومنین بَن جاتے ہیں تو اِس میں کوئی ہَرج بھی نہیں کہ اسلام میں تو ”امیر المومنین ” ہی ہوتا ہے لیکن مسٔلہ یہ آن پڑا ہے کہ پاکستان میں تو ”مومنین” کی تعداد اتنی بھی نہیں جتنی پرویز مشرف کے حق میں نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء کی ہوتی ہے ۔کچھ حسد کے مارے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ”آل پاکستان مسلم لیگ” کے کارکنان کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی اُن کا کیس لڑنے والے وکلاء کی ۔لیکن اِس ”حاسدانہ تجزیے” کو میجر جنرل راشد قریشی تسلیم کرنے کو تیار ہیں نہ احمد رضا قصوری اور نہ ہی شیخ رشید احمد۔عظیم وکیل احمد رضا قصوری تو یہ بات سُنتے ہی بھڑک اُٹھتے ہیں اور باقاعدہ ڈانس کرتے ہوئے غدار ہے ، غدار ہے ، غدار ہے کی رَٹ لگانا شروع کر دیتے ہیں جبکہ راشد قریشی صاحب کے خیال میں افواجِ پاکستان پرویز مشرف صاحب کی پُشت پناہ ہیں اور افواجِ پاکستان کے حوالے سے ہی اٹھارہ کروڑ عوام بھی کہ فوج بھی تو ہماری اپنی ہی ہے۔ البتہ شیخ صاحب کا معاملہ کچھ مختلف ہے ۔وہ آج بھی تصّورات کی دُنیا میں آمریت کے وزیرِ با تدبیر بنے بیٹھے ہیں ۔اُن کے ساتھ ایک مسٔلہ یہ بھی ہے کہ ڈھیروں ڈھیر ”منتوں تَرلوں” کے باوجود بھی میاں برادران نے اُنہیں گھاس نہیں ڈالی اِس لیے اب وہ حُبِ علی نہیں ، بغضِ معاویہ کے تحت پرویز مشرف کا ساتھ دے رہے ہیں ۔بات مومنین کی تلاش سے چلی تھی ، نکل کہیں اور گئی۔آمدم بَر سرِ مطلب ہم کہہ رہے تھے کہ مومنین کا امیر بننے کے لیے مطلوبہ تعداد میسر نہیں۔ اِس کے لیے مولانا فضل الرحمٰن ، مولانا سمیع الحق اور محترم (مولانا) عمران خاں سے رجوع کرنا ہو گا۔

Munawar Hasan
Munawar Hasan

ویسے تو انتہائی محترم سیّد منور حسن صاحب بھی اِس معاملے میں مؤثر ہو سکتے تھے لیکن آجکل جماعت اسلامی کی امارت سیّد صاحب سے سراج الحق صاحب کی طرف ہجرت فرما چکی ہے اور سراج الحق صاحب کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ وہ ”مولوی” کم اور سیاست دان زیادہ ہیں ۔مولانا فضل الرحمٰن سے آجکل نواز لیگ کا ”اِٹ کھڑِکا” چل رہا ہے اور مولانا سمیع الحق تو ہیں ہی ‘ ‘ مُوڈی” ۔۔۔۔ جی میں آئے تو عطاء کے دریا بہا دیں اور ضد پہ آ جائیں تو لگی لپٹی رکھے بغیر کھَری کھَری سنا دیں ۔البتہ تلاشِ مومنین کے سلسلے میں کپتان صاحب کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے لیکن مشکل یہ آن پڑی کہ اوّل تو طالبان کی قیادت خاں صاحب پر کَم کَم ہی اعتبار کرتی ہے ، دوسرے خاں صاحب اِن دنوں اپنی ”سونامی” کو سجانے ، سنوارنے میں مصروف ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جب 11 مئی کو اُن کی سونامی”چھَم چھَم” کرتی باہر نکلے تو اُس کے حُسن کے ” لَشکارے” سے سبھی مَدہوش ہو جائیں اِس لیے وہ بھلا تلاشِ مومنین میں میاں صاحب کی مدد کیوں کرنے لگے ؟۔کہا جا سکتا ہے کہ فی الحال بڑے میاں صاحب کے امیر المومنین بننے کا کوئی چانس نہیں اِس لیے اِس موضوع کو ادھورا چھوڑتے ہوئے ہم پَلٹتے ہیں اصل موضوع یعنی مہنگائی کی طرف کہ جس کی خاطرہم نے قلم تھاما اور جس نے ہماری راتوں کی نیند حرام کر رکھی ہے۔

جب وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار صاحب نے اپنا دعویٰ سچ کر دکھایا اور ڈالر کو 98 سے بھی نیچے 96 روپے کی سطح پر لے آئے تو ہم نے جی بھَر کے خوشیاں منائیں اور اپنی تشنہ آرزوؤں کی تکمیل کے لیے طرح طرح کے منصوبے باندھنے لگے ۔خیال تو یہی تھاکہ اب مہنگائی تہس نِہس ہو جائے گی لیکن ”اُلٹی ہو گئیں سب تدبیریں ، کچھ نہ دوا نے کام کیا ” ۔ڈالر جیسی مؤثر دوا بھی مہنگائی کے ”مَرضِ مہلک” کے لیے” لا دوا” ثابت ہوئی اور جونہی ڈالر نے نیچے کی طرف سفر شروع کیا مہنگائی رفعتوں کی طرف گامزن ہو گئی اورآج یہ عالم ہے کہ سَستی ترین سبزی ”آلو” بھی 70, 80 روپے کلو مل رہے ہیں ۔ شنید ہے کہ رمضان شریف کی برکتیں ”سمیٹنے” والے اِسے 100روپے تک لا کر چھوڑیں گے ۔اُدھر یوٹیلٹی بِلز قیامت ڈھا رہے ہیں ۔بجلی کے ریٹس دیکھ کر تو یہ حالت ہو گئی ہے کہ اب بجلی آنے پر ہر دِل سے یہ ”آہ” نکلتی ہے کہ یہ ”مَر جانی” کیوں ہمارا پیچھانہیں چھوڑتی اور جونہی بجلی جاتی ہے سبھی سُکھ کا سانس لیتے ہیں ۔سچی بات تو یہ ہے کہ موسمِ گرما کی آمد کے ساتھ ہی ہم نے گھر میں مارشل لاء لگا دیا ہے اور آمریت کے سارے حربے آزماتے ہوئے ”ذاتی لوڈ شیڈنگ” شروع کر دی ہے۔

ہم نے یہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے کہ اب دو میں سے کوئی ایک چیز ہی ملے گی ، روٹی یا بجلی۔ اُدھر ہمارے وزیرِ خزانہ صاحب نے یہ ”روح فَرسا” خبر سُنا کر ہمارے برین ہیمرج کا پکّا بندو بست کر دیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد تک اضافہ ہی ممکن ہے۔حاکمانِ وقت سے دَست بَستہ گزارش ہے کہ یہ 10 فیصد ”زکواة ” بھی وہ قومی خزانے میں جمع کروا دیں تاکہ ملکی اثاثے بڑھ سکیں ۔ہمارا کیا ہے ، ہم تو پہلے بھی گزارہ کر ہی رہے تھے اور اب بھی جیسے تیسے جی ہی لیں گے ۔ایک درخواست ہمیں اپنے وزیرِ خزانہ صاحب سے بھی کرنی ہے جو یہ ہے کہ خُدا کے واسطے ڈالر کو پھر پہلے والی سطح پہ لے آئیں تاکہ مہنگائی نیچے آ جائے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
corruption democracy Inflation pakistan politicians Prof Riffat Mazhar پاکستان جمہوریت ڈالر سیاست دان کرپشن مہنگائی
London
Previous Post برطانوی فوجی کتیا کو اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ دینے کا فیصلہ
Next Post جنوبی وزیرستان : ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
South Waziristan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close