Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مہنگائی کا جن

July 16, 2019 0 1 min read
Inflation
Inflation
Inflation

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

دن بھر کی شدید مصروفیت ‘ بہت سارے مختلف مزاج اور نفسیات کے حامل لوگوں سے ملنے کے بعد شدید تھکاوٹ کے بعد میں اب گھر جارہا تھا میرا جسم جوانی توانائی کی سرحدوں کو عبور کر کے اب بڑھاپے کی طرف دھیرے دھیرے سرک رہا تھا جس کی وجہ سے اب جسم اور دماغ میں پہلے والی چستی پھرتی نہیں تھی بلکہ اب جسم آرام طلب ہو تا جارہاتھا میں بھی آرام دہ ٹھنڈی کار میں گھر کی طرف رواں دواں تھا کہ جاتے ہی شاور لے کر کھانا کھا کر خود کو بستر کے حوالے کر دوں گا تاکہ تھکاوٹ کا اثر ختم ہو اور جسم پھر چاک و چوبند ہو سکے ‘ گرمی حبس اپنے جوبن پر تھے اِس لیے کار سے اترتے ہی میں ڈور بیل پر انگلی رکھ کر بھول گیا میں آگ برساتے سورج کے نیچے زیادہ دیر کھڑا نہیں ہونا چاہتا تھا جلدی دروازہ کھلے اور میں اندر ٹھنڈے کمرے میں جا سکوں اِسی دوران ایک شکستہ حال شنا سا چہرہ میرے قریب آیا جسے میں نے فوراً پہچان لیا پانچ سال پہلے یہ ہمارے گھر مالی کا کام کر نے آتا تھا ہفتے میں آکر پودوں درختوں کو سیدھا کر جاتا پھر یہ لاہور کے دوسرے کنارے چلا گیا اب بھی یہ کبھی کبھار سلام کرنے آجاتا آج اُس کے ساتھ اُس کا پانچ سالہ نواسہ بھی تھا میں جانتا تھا اِس کی صرف ایک بیٹی تھی جو اِس نے لے کر پالی تھی اور اولاد نہیں تھی۔

بیٹی اکلوتی تھی اِس لیے داماد کو گھر داماد بنا کر رکھا ہوا تھا اِس کا داماد بھی مالی کا کام کسی پرائیوٹ ادارے میں کر تا تھا اِسی دوران دروازہ کھلا تو میں مالی اور اُس کے نواسے کو لے کر اندر آگیا اندر آکر بیٹھتے ہی میں نے مالی کو بغور دیکھا تو دکھ کی لہر میری رگوں میں دوڑتی چلی گئی ۔مالی کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ تھی بڑھاپے نے امر بیل کی طرح اُس کے جسم کو چاٹنا شروع کر دیا تھا بڑھاپے کے عمل کو غربت اور مہنگائی نے اور بھی خوفناک اور تیز کر دیا تھا مالی اور اُس کے نواسے کو بٹھا کر میں گھر کے اندر چلا گیا کپڑے بدلنے اور دونو ں کی تواضع کا کہا ‘ کپڑے بدل کر واپس آیا تو دونوں کے سامنے مشروب کا جگ گلا س پھل پڑے تھے جنہیں بچہ بہت شوق رغبت سے کھا رہا تھا بچہ جس تیزی سے شربت پی اور پھل کھا رہا تھا مالی خود بھی کھا رہا تھا اچانک میرے دل میں خیال آیا کہ میرے پاس بیٹھنے سے مالی شائد شرمندگی محسوس کر ے اِس لیے میں بہانہ بنا کر گھر کے اندر چلا گیا تاکہ مالی اور اُس کا نواسہ خوب دل بھر کر کھا سکیں اِسی دوران میں نے گھر والوں سے کہا بہت سارا پھل مٹھا ئی بسکٹ اور چائے اند ر بھیج دی جائے تا کہ دونوں خوب پیٹ بھر کر کھا سکیں۔

جب میں نے محسوس کیا کہ دونوں نے خوب جی بھر کر پیٹ بھر لیا ہو گا تو دوبارہ پھر آکر مالی کے پاس بیٹھ گیا مالی کے چہرے پر بڑھا پا غربت بے چارگی بے بسی تھی اب وہاں پر اطمینان کے تاثرا ت نظر آرہے تھے مالی کی خستہ حالت بتا رہی تھی کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے بڑھاپا تیزی سے اُس کے جسم کو اپنی آہنی گرفت میں لے آیا ہے غربت بیماری مالی کے انگ انگ سے ٹپک رہی تھی بچے کی نظریں اب بھی پھلوں پر تھیں جبکہ مالی مجھے ممنون نظروں سے دیکھ رہا تھا اب میں نے مالی سے باتیں شروع کر دیں کہ آجکل کیا ہو رہا ہے تو مالی بولا جناب غربت اور مہنگائی کے دو پاٹوں میں بری طرح میں اور میر ا خاندان پس رہے ہیں ‘ پہلے میں بھی کا م کر تا تھا لوگوں کے گھروں سے کھانے کی چیزیں اور مزدوری کے پیسے بھی مل جاتے تھے اب جسم بیماریوں اور بڑھاپے کی وجہ سے اِس قابل نہیں کہ مزدوری کر سکے اِس لیے اب صرف داماد ہی کماتا ہے وہ بھی پرائیویٹ نوکری کرتا ہے اگر بیماری یا گھریلومجبوری پر داماد چھٹی کر لے تو اُس کی تنخواہ سے پیسے کاٹ لیے جاتے ہیں بیٹی کے پانچ بچے ہیں اور ہم دونوں میاں بیوی مل کر گھر کے نو افراد اب داماد کی محدود کمائی پر پلتے ہیں مہینے کے آخری دنوں میںگھر پر فاقوں کا راج ہو تا ہے فاقوں کے دنوں میں ہم لوگ دووقت کے کھانے کی بجائے ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں۔

میرے نواسے نواسیاں جب پھل بسکٹ جوس کا تقاضہ کر تے ہیں جو ہم نہیں دے سکتے تو دل خون کے آنسو روتا ہے جب بچے اِیسی ڈیمانڈ کر تے ہیں تو ماں باپ سے مار کھاتے ہیں میں بوڑھا شخص بھی اب ناکارہ پرزہ بن کر رہ گیا ہوں اوپر سے مہنگائی کا عفریت انسانوں کو نگھلتا جا رہا ہے داماد کی محدود تنخواہ سے بجلی گیس پانی کے بل اور پھر بچوں کی پڑھائی کے اخراجات پورے ہوتے ہیں باقی پیسوں سے آٹا آجاتا ہے جس سے روٹیاں بنا کر ہم پیٹ کے دوزخ کو بھرتے ہیں ہم اکثر فاقوں پر رہتے ہیں مجھ سے بچوں کی حالت دیکھی نہیں جاتی اِس کا حل میں نے یہ نکالا کہ آپ جیسے پرانے چاہنے والے جو مُجھ غریب سے پیار کر تے ہیں ایک یا دو بچوں کو لے کر ان کے گھر پر جاتا ہوں جو چائے کھا نا پھل وغیرہ دیتے ہیں اِس طر ح بچوں کی بھوک کم ہو جاتی ہے میں ہر ہفتے کسی بچے کو لے کر کسی کے گھر جاتا ہوں چائے بسکٹ پھل یا کھانا کھا کرواپس آجاتا ہوں کیونکہ ایسا کھانا پھل بسکٹ جوس ہم بچوں کو نہیں دے سکتے۔

میں آپ سے بھی شرمندہ ہوں کہ آپ کو تنگ کر نے ملنے آگیاہوں لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں ملنے نہیں اپنے نواسے کی بھوک مٹانے آیا ہوں اگر آپ اجازت دیں تو میں کبھی کبھار اِسی طرح کسی نواسے نواسی کو لے کر آتا رہوں ‘ مالی کی باتیں سن کر میری آنکھوں میں درد کی نمی تیرنے لگی اِس بیچارے نے تو پیٹ کے دوزخ کو بھرنے اور زندگی کے کچے دھاگے کو قائم رکھنے کا یہ طریقہ نکالا لیکن وطن عزیز کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جو بھوک اُگ آئی ہے وہ انسانوں کو تیزی سے نگل بھی رہی ہے شہروں دور دیہات میں فاقہ زدہ انسان کس کے گھر جائیں کس کا دروازہ پیٹیں وہاں تو چاروں طرف مہنگائی غربت اور بھوک کا ہی راج ہے ریاست مدینہ کے دعوے دار جو صرف بھڑکیںلگانا جانتے ہیں باتوں خیالوں سے باہر کب آئیں گے غربت اور مہنگائی کی چتا پر جھلستی عوام کو سہارا کب دیں گے بھئی آپ امیروں کو سابقہ حکمرانوں کو نچوڑیں جیلوں میں ڈالیں جو مرضی کریں ہمیں کو ئی اعتراض نہیں لیکن بھوک فاقوں کی سولی پر لٹکے عوام کو روٹی کے بنیادی حق سے محروم نہ کریں۔

اِن حکمرانوں سے کوئی بات کرو تو سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کے قصے سنانے شروع کر دیتے ہیں خدا کے لیے اب یہ راگ الاپنا بند کر یں مہنگائی کے جن کو جو بوتل سے باہر آکر غریبوں کو دھڑا دھڑ ہڑپ کر تا جارہا ہے اِس پر کنٹرول کر کے اِس کو بو تل میں بند کر یں تاکہ عوام زندگی کے پہیے کو آگے چلا سکیں نہیں تو بھوک غربت مہنگائی سے تنگ آکر فاقہ زدہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے پھر دولت مندوں حکمرانوں کے گریبان ہونگے اور عوام کے ہاتھ آپ جو مرضی کر یںلیکن مہنگائی کے جن کو ضرور کنٹرول کریں میرے سامنے بیٹھا مالی اور بچہ غربت کی منہ بولتی تصویر تھے میں نے سارا پھل بسکٹ وغیرہ شاپروں میں بھر کر ما لی کے حوالے کئے ایک مخیر دوست کو فون کر کے مالی کا پتہ لکھوایا جو ہر ماہ مالی اور اسِ کی فیملی کو راشن دے دیا کرے گا ۔مالی کے چہرے پر اطمینان آسودگی تھی مالی تو چلا گیا لیکن میں سوچ رہاتھا پتہ نہیں کتنے ایسے ہی غریب روٹی کے چند نوالوں کے لیے دولت مندوں کے گھروں پر جاکر میراثی بن کر بیٹھتے ہوں گے تب جاکر کھانے کے چند نوالے ملتے ہوں گے روز محشر یہ غریب ہونگے اور آج کے حکمرانوں کے گریبان جو دن بدن غریبوں کو مارنے پر لگے ہوئے ہیں۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
embarrassment fatigue Inflation mood Psychology تھکاوٹ شرمندگی مزاج مہنگائی نفسیات
Tax
Previous Post ٹیکس ہمارا موجیں تاجروں کی
Next Post سنت کی اوٹ، فرائض سے فرار
Prophet Muhammad PBUH

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close