
نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین ویرات کوہلی ایشیا کپ میں بھارت کی قیادت کرینگے، جبکہ دھونی کی عدم موجودگی میں دنیش کارتھک ایشیا کپ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دینگے۔
