Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 14/7/2014

July 15, 2014July 15, 2014 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

معصوم فلسطینیوں کا خون بہانے والی اسرائیلی ریاست کو دہشتگرد قرار دیاجائے ‘خدیجہ فاروقی

گجرات(جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں فلسطین کیخلاف اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروائی ہے ۔ انہوں نے قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ یہ ایوان اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی اور حملے رکوانے میں ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کمزور ممالک کے مقابلے میں ہمیشہ بالادست کا ساتھ دیا ، اقوام متحدہ بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کروائے اور بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے اور اسرائیل کی موجودہ حکومت کو دہشتگرد قرار دیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صو بائی وزیربرائیوویمن ڈویلپمنٹ پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے
گجرات(جی پی آئی)صو بائی وزیربرائیوویمن ڈویلپمنٹ پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے ذریعے غریب افراد کو کامیابی سے ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔ حکومتی پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری افسران متحرک کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار کنجاہ، ماڈل بازار، ریلوے روڈ کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ’ اے ڈی سی فا روق رشید سندھو ‘ ا ے سی افشاں رباب، وقار حسین خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے گجرات میں رمضان بازاروں کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام النا س کی سہولت او رانہیں مہنگائی سے ریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کے عوام دوست ایجنڈا کے تحت رمضان بازاروںمیں سستے اور معیاری گوشت’ آٹا’ چینی ‘ پھل سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش وافر دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر نے دورہ کے موقع پر رمضان بازراوں کامعائنہ کیا اور یہاں پردستیاب اشیاء خوردونوش کے نرخوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا انہوںنے خریداری کیلئے آنے والوں سے بھی اشیاء کے نرخ اور معیارکے حوالے سے ان کے تاثرات اور شکایات سے آگاہی حاصل کی۔ ۔ حمیدہ وحیدالدین نے ہدایت کی کہ شکایات رجسٹر میں درج کی جانے والی شکایات پر فوری او ر غیر جانبدارانہ کاروائ عمل میں لائ جائے اورصارفین کے مفادات کاہر صورت تحفظ کیا جائے۔صو بائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے بھر کے رمصان بازار وںکے براہ راست خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں او رتمام اضلاع کے بازاروں کی ایک مفصل رپورٹ ہر شام کو انہیں پیش کی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے غریب او رمستحق افراد کے لئے پانچ ارب روپے سبسڈی دے کر بھر پور ریلیف فراہم کیا ہے جس کی بناء پر خصوصی طور پر آٹا او رچینی اور عمومی طورپر دیگر تمام اشیاء انتہائ سستے نرخوں پر دستاب ہیں حکو مت کی تمام ترتوجہ رمضان بازاوں پر ہے وزیر اعلی نے کابینہ ورزاء محکمہ کے سیکرٹریوں اور دیگر افسروں کی رمضان بازاروںکی مانیٹرنگ کے فرائص سونپ رکھے ہیں۔ صو بائی وزیر نے رمضان بازاروںمیں خصوصی طور پر آٹاکے سٹال چیک کیئے آٹاکے بیگ کاوزن او ر اس میںنمی کی مقدار کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ رمضا ن بازاروںمیں وافر مقدار میں دستیاب روز مرہ ضرورت کی اشیاء سے عوام کو اطمینان حاصل ہے او رانہوںنے حکومتی اقدامات پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے وزیر موصوف کو ضلع بھرکے رمضان بازاروںکی کارکردگی اور عوام کی دلچسپی او ر انتظامی ا فسران کی مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبادات دین اسلام کا اہم حصہ ہیں اور ہر عبادت میں سچے مسلمان کے لیے کوئی نہ کوئی سبق اور رمز پوشیدہ ہے
گجرات(جی پی آئی)عبادات دین اسلام کا اہم حصہ ہیں اور ہر عبادت میں سچے مسلمان کے لیے کوئی نہ کوئی سبق اور رمز پوشیدہ ہے ۔ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو نہ صرف روحانی بالیدگی کی جانب ہماری راہنمائی کرتا ہے بلکہ انسانیت کے دکھ درد کو سمجھنے کی توفیق بھی پیدا کرتا ہے ۔ روزہ ہمیں استقامت اور صبر و برداشت کا درس دیتا ہے ۔ اسلام کی تمام تعلیمات معاشرہ میں مثبت تبدیلی کی حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے شعبۂ اسلامیات کے زیر اہتمام منعقدہ فضیلت رمضان سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے صدارتی کلمات میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کی نوجوان نسل کی راہنمائی و ترقی کے لیے ان کی کردار سازی بہت ضروری ہے ۔ اسلام کی تعلیمات نوجوان طلباء و طالبات کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے ۔ امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لیے ہمیں اجتماعی مسائل کو حل کرنے کے لیے مثبت اصولوں پر سوچ بچار کی اشد ضرورت ہے ۔ معروف کالم نگار اور عالم دین مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ امت مسلمہ دور حاضر میں جن مصائب اور عوارض کا شکار ہے ان میں سے بیشتر ہمارے اپنے ہاتھوں لائے ہوئے ہیں ۔ دور حاضر میں امت مسلمہ کو خود احتسابی کی اشد ضرورت ہے اور روزہ جیسی اہم عبادات ہمیں خود احتسابی کی جانب راغب کرتی ہے۔ رمضان کے دوسرے عشرہ کو استغفار اور مغفرت کا عشرہ کہا جاتا ہے ۔ استغفار کا بنیادی مفہوم گناہوں کی معافی اور غلطیوں کی تصحیح ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے استغفار کے ساتھ بہت ساری نعمتیں اور برکتیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے کہا کہ روزہ کا بنیادی مقصد تقویٰ کی دولت کا حصول ہے ۔ روزہ بھوک پیاس کاٹنے کا نام نہیں بلکہ اس سارے عمل سے کچھ سیکھنے کا نام ہے ۔ نفس کے سدھارنے کے لیے روزہ بہترین ہتھیار ہے ۔ روزہ کا مقصود ہی نفس پر قابو پانا ہے ۔ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ رمضان المبارک فیاضی اور خیرات کا مہینہ ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرہ میں رمضان کے فیوض و برکات اس طرح نظر نہیں آتے جس طرح آنا چاہئیں ۔ روزہ ایمان او راحتساب کے ساتھ رکھا جائے تو روزہ دار کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ زندگی کے انفرادی اور اجتماعی دونوں دائروں کے اندر عبادات کا اثر نظر آنا چاہیے۔ سابق مدرس مسجد نبوی مدینہ علامہ سید الطاف الرحمان نے کہا کہ عبادات دراصل باطنی طہارت کا نام ہے ۔ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو خالصتاًاللہ اور بندے کا معاملہ ہے جس نے خالصتاًاللہ کے لیے روزہ رکھا اور اپنے نفس کی اصلاح کی اس نے جنت کی راہ تلاش کی۔ مدیر الشریعہ گوجرانوالہ اور مذہبی سکالر محمد عمار خاں ناصر نے کہا کہ عبادات قلب و روح دونوں چیزوں کے مجموعہ کا نام ہے ۔ عبادت کے لیے ظاہر اور باطن دونوں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے ۔ اسلام میں اعتدال و توازن کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔ عبادات کا مقصد انسان میں تقویٰ، روح میں پاکیزگی اور زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہے ۔ روزہ حدود کی پاسداری کا نام ہے ۔ پیر سید زاہد صدیق نے کہا کہ عبادات کا منتہیٰ پاکیزگی اور طہارت کی جستجو ہے ۔ سچ بولنا اور رزق حلال کی تلاش ہمارے دلوں کو پاکیزہ کرتی ہے ۔ روزہ جیسی عبادت کا مقصد بھی انسانی زندگی میں طہارت اور پاکیزگی پیدا کرنا ہے ۔ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ روزہ اسلامی تہذیب کی زندہ علامت ہے ۔ روزہ ضبط نفس کی تلقین کرتا ہے رمضان علم و عمل کا وہ راستہ ہے جس سے تقویٰ میں جیسی دولت کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ رمضان خطا کاروں کے لیے نجات اور مو منین کے لیے رحمت کا خزینہ ہے ۔ صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر محمد نواز نے اپنے استقبالیہ کلمات میں تمام شرکاء اور علمائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ روزہ جیسی عظیم عبادت کو گناہوں کے خلاف ڈھال کہا گیا ہے ۔ مگر یہ ڈھال صرف ان کے لیے ہے جو غیبت و جھوٹ سے پرہیز کریں۔ جامعہ گجرات کا طرۂ امتیاز ہے کہ وہ اسلامی تہواروں اور شعائر اسلام کے حوالہ سے خوبصورت محفلوں کا انعقاد کر کے طلباء و طالبات کی ذہنی و روحانی تربیت کا بندوبست کرتی رہتی ہے ۔ سیمینار فضیلت رمضان کے اختتام پر حضرت پیرسید زاہد صدیق کی زیر قیادت اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح وبہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات میں روح پرور ماحول میں وجد آفریں محفل فضیلت رمضان اہتمام
گجرات(جی پی آئی)یونیورسٹی آف گجرات میں روح پرور ماحول میں وجد آفریں محفل فضیلت رمضان اہتمام، ممتاز علمائے دین کا خطاب اور یونیورسٹی آف گجرات کو پر وقار دینی محفل کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین، جامعہ گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی ہدایت اور راہنمائی میں ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور شعبۂ اسلامیات کے زیر انتظام خصوصی فضیلت رمضان سیمینار منعقد ہوا ۔ صدارت پیر سید زاہد صدیق آف بوکن شریف نے کی جبکہ نامور مبلغ اسلام اور عالم دین علامہ زاہد الراشدی مہمانان خصوصی تھے جبکہ مہمان اعزاز میں علامہ محمد ثاقب رضا مصطفائی ، جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر طارق سلیم، علامہ سید الطاف الرحمن اور عمار خان ناصر شامل تھے سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے بحسن خوبی انجام دیے، صدر شعبۂ اسلامیات ڈاکٹر محمد نواز نے استقبالیہ خطبہ دیا جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اختتامی کلمات کہے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے آخر میں خصوصی محفل دعا بھی منعقد ہوئی۔ جس میں عالم اسلام کی سربلندی ،فلسطینی عوام کی آزادی ، ملکی استحکام و ترقی کیلئے بھی پیر سید زاہد صدیق نے دعا کروائی۔ سیمینار میں رجسٹرار ڈاکٹرطاہر عقیل، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر طلعت اقبال، ڈاکٹر فریش اللہ، ڈاکٹر فہیم ملک ،ڈاکٹر خاور اسلام ، ڈاکٹر فوزیہ مقصود ، سدرہ مقصود، تنزیلہ گل، جمیل احمد ترک کنٹرولر امتحانات ، ڈاکٹر ساجد اقبال، ڈاکٹر زاہدیوسف، ڈاکٹر عاطف علی جعفری ،ڈاکٹر مدثر اقبال ، ایڈیشنل ٹریژرر عبدالوحید بٹ، چوہدری محمد عارف سمیت اساتذہ و سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخیصت چوہدری اعجاز احمد شادولہ ٹاون کی جانب سے شہریوں کے لیے رمضان المبارک دسترخوان میں روزانہ ہزاروں افراد افطاری کرر ہے ہیں
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخیصت چوہدری اعجاز احمد شادولہ ٹاون کی جانب سے شہریوں کے لیے رمضان المبارک دسترخوان میں روزانہ ہزاروں افراد افطاری کرر ہے ہیں ۔جو کہ بڑا صدقہ جاریہ ہے،چوہدری اعجاز احمد نے ہمیشہ نیکی کے کاموں اور فلاحی کے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ہے ایسے نیکی کے کاموں میں دوسرے افراد کو بھی تقلید کر نی چاہیے۔چوہدری اعجاز احمدرمضان المبارک میں کھانا کھلانے کے علاوہ خوبصورت گجرات کی تعمیرمیں بھی اپنا بھر پور حصہ ڈال رہے ہیںاور خوبصورت گجرات کی تعمیر میں کام کرنے والے 500مزدوروں کوبھی روزانہ فری کھانا کھلا رہے ہیںجو کہ بڑ ا عظیم کام ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ کھاری کھوئی میں ٹی ایم اے گجرات سے غیر منظور شدہ تعمیرکی جانے والی چار منزلہ بلڈنگ کسی وقت بھی کسی بڑے حادثہ کا سبب ٰبن سکتی ہے
گجرات(جی پی آئی)محلہ کھاری کھوئی میں ٹی ایم اے گجرات سے غیر منظور شدہ تعمیرکی جانے والی چار منزلہ بلڈنگ کسی وقت بھی کسی بڑے حادثہ کا سبب ٰبن سکتی ہے مگرٹی ایم اے کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔محلہ کھاری کھوئی میں اختر جاوید نامی شخض نے ٹی ایم اے گجرات سے بغیر نقشہ پاس کرواے بلڈنگ کی تعمیر کر رکھی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات نے بھی اس بلڈنگ کو خطرناک قرار دیا ہے ،مگر اس بلڈنگ کو گرایا نہیں جا رہا۔جس سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اورجانی نقصان بھی ۔گجرات کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او سے فوری کاروائی کامطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے کے عملہ کی ہٹ دھرمی محلہ اسلام پورہ میںگندگی کے ڈھیر ٹی ایم اے کا منہ چڑھا رہے ہیں خاکروب ہفتوں غائب رہتاہے
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے کے عملہ کی ہٹ دھرمی محلہ اسلام پورہ میںگندگی کے ڈھیر ٹی ایم اے کا منہ چڑھا رہے ہیں خاکروب ہفتوں غائب رہتاہے جس کی وجہ سے گندا پانی گلی میں دو دو فٹ تک جمع ہو جاتاہے جس سے راہ گیروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامناہوتا ہے۔مگر ٹی ایم اے کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتااور ناہی کوئی کاروائی کی جاتی ہے۔سنٹیری ورکر مفت کی تنخواہ وصول کے کے حکومتی خزانہ کو نقصان پہہنچا رہے ہیں جبکہ علاقہ کے مکین موزی بیما ر یوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مگر ٹی ایم اے کے اعلیٰ حکام بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے نہ ہی خاکروبوں کے خلاف کوئی کاروائی کی جا رہی ہے۔اہل محلہ نے محلہ اسلام پورہ میں صفائی کا فوری مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت مرزا عبدلروف کے والد اور مرزاسیلم حمزہ کے نا نا جان
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت مرزا عبدلروف کے والد اور مرزاسیلم حمزہ کے نا نا جان مرزا عبدلغنی کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل جامع مسجد محلہ فیض آباد نورانی میں پڑھا گیا جس میں علاقہ بھر کی اہم شخضیت نے بھر پور شرکت کی،ممتاز عالم دین علامہ عظیم قادری نے موت وحیات پر خصوصی خطاب کیااور محروم کی شاندارخدمات پرا خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کہا ہے،کہ روزہ دار لوگ آج موجودہ حکومت کو بددعائیں
گجرات(جی پی آئی)سٹی صدر مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کہا ہے،کہ روزہ دار لوگ آج موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ کہ ماہِ رمضان المبارک میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکی ۔ بلکہ افطاری کے وقت بھی بدترین لو ڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ اس حکومت کے دورمیں لوٹ مار،کرپشن دہشت گردی اوربے روز گاری عام ہو چکی ہے۔نوجوان ڈگریاں لیے ہاتھوں میں پھر رہے ہیں لیکن کوئی نوکری نہیں۔ لوگ انکے دورِ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ تمام ادارے انکے قابو سے باہر ہو گئے ہوئے ہیں۔ اسلیے موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہ ہے،اورآج وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر حکمران اقتدار چھوڑ دیں ،تاکہ ایک محب وطن ٹیم چوہدری برادران کی صورت میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ سے ملک کی فلاح کے لیے وقف کر سکیں۔ اور افراء تفری کے اس نظام کو ختم کر سکیں۔ تاکہ عوام خوشحال ہوں اور آج اسی وجہ سے لوگ مسلم لیگ (ق)کے دور کو یاد کرتے ہیں۔ جو ایک یادگار عوامی خدمت کا دور تھا۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی۔ مہنگائی بھی بُہت کم تھی۔ اسکی وجہ سے عوام (ق)لیگ کے دور کو آج یاد کر رہی ہے۔ اسلیے حکومت اور اسکے کار یندوں کو چاہیے کہ عوام کے نظریے کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو دستبردار کر لیں،تاکہ کو ئی محب وطن آکر ملک کے اِن بھگڑے ہوئے حالات کوسنھبالے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔ اور اِس ملک کی عوام جن مسائل کا آج شکار ہے اُن سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔ اور وہ دن دور نہیں جب اللہ تعالیٰ اس قوم پر اپنا کرم کرے گا، اور عوام کی پکار سنے گا۔ اور ملک خوشخال ہو گا۔ انشاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رانما خرم شہزاد بٹ فخر اسلام نگراور شہباز احمد بٹ نے ایک بیان میں صحا فی
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رانما خرم شہزاد بٹ فخر اسلام نگراور شہباز احمد بٹ نے ایک بیان میں صحا فی ملک عمران شریف کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواورں کو صبر جمیل دے ۔امی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان محمود کو او ایس ڈی بنادیا ہے
گجرات 14جولائی (جی پی آئی) حکومت پنجاب نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان محمود کو او ایس ڈی بنادیا ہے اور انکے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد غوری کو ای ڈی او ہیلتھ گجرات کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اورہیلتھ کئیرکمیشن کی آڑ میں پاکستان بھر میںطب یونانی اور ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے خاتمہ کی سازش ہے۔
گجرات(جی پی آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اورہیلتھ کئیرکمیشن کی آڑ میں پاکستان بھر میںطب یونانی اور ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے خاتمہ کی سازش ہے۔دنیا بھر کے 80فیصدغریب عوام علاج کے سلسلہ میںان طریقہ ہاے علاج کو ترجیح دیتے ہیںجبکہ ایلوپیتھی علاج نہ صرف مہنگابلکہ WHOکے مطابق منفی اثرات کا حامل ہے۔اس وقت جبکہ پوری دنیافطری طریقہ علاج ہربل ادویات کی طرف لوٹ رہی ہے،ہماراوطن عزیزجڑی بوٹیوں کے خزانہ سے مالا مال ہیجبکہ ایلوپیتھی ادویات میں جعلی اور د ونمبرادویات کے ذریعے غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے اورسائیڈانفکیشن سے خود ڈاکٹر ز پریشان ہیں۔حکومت کو چاہیے کہااطبائاورہومیو کے لیے جو قوانین بناے جاہیںاس میں اطباء اور ہومیو کے ماہرین کی رائے کوبھی ترجیح دی جائے ان خیالات کا اظہار اطباء کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کے دوران مرکزی رابطہ سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس حکیم سید صابر علی نے کیا۔ حکیم سید صابر علی نے کہا کہ صدیوں سے مفید اور سستا علاج عوام کاپسندیدہ علاج ہے،حکومت کے نافذ کردہ قوانین سے ڈیڑھ لاکھ ہومیو ڈاکٹرزاور اطباء متاثر ہونگے۔اجلاس میں ٹانڈہ ،کڑیانوالہ۔گجرات،جلال پور جٹاں۔لالہ موسیٰ کھیاریاں کے اطباء نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلافِ منشور صدارت تبدیلی نامنظور، چوہدری محمدرزاق (ق) لیگ ناروے کے قانونی و جائز صدر ہیں۔

گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) ناروے کے اراکان نے اپنے ہنگامی اجلاس میںصدارت تبدیلی کی اطلاعات پر سخت تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے واشگاف الفاظ میںصدر مسلم لیگ ناروے چوہدری محمد رزاق کو اپنا قانونی و جائز صدر قرار دیا ہے۔ (ق) لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کے نام لکھے گئے خط میںجنرل سیکرٹری شیخ ریاض احمد نے بتایا کہ 12جولائی کے اخبارات میں شائع ہونے والی خبرسے آگاہی ہوئی کہ شبیر حسین کو مسلم لیگ ناروے کا صدر نامزد کردیا گیا ہے جس سے وہاں مقیم مسلم لیگ (ق) کے تمام اراکین اور عہدے داران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس اوسلو میں طلب کیا گیا جس میں چوہدری طاہر اکرم، اشفاق احمد، چوہدری ظفر، مہرقدیر، ریاض احمد، چوہدری صفدر، چوہدری نجیب اللہ گورالہ، چوہدری الطاف جھکڑ، پرنس عبدالحمید اعوان، چوہدری فاروق پوسوال، دانیال رزاق، محمد اویس، چوہدری مامون، شہزاد رزاق، ملک اصغر اعوان، قیصر سعید، چوہدری رفاقت علی، چوہدری جہانگیر، چوہدری نثاراحمد، ظفرحسین شاہ، میاں اظہرالحسن اور دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر چوہدری محمد رزاق نے وضاحت کی کہ نہ تو صدارت کی تبدیلی کے سلسلے ان سے کوئی مشاورت کی گئی اور نہ ہی انکو جاری کردہ نوٹیفیکشن کی واپسی و منسوخی ہوئی جبکہ انہیں بھی میڈیاسے ہی معلوم ہواکہ مسلم لیگ (ق) کی مرکزی قیادت کی جانب سے کسی اورشخصیت کو مسلط کرنے کا بلاجواز اقدام اٹھایا گیا ہے جو کہ وہ سمجھتے ہیںکہ پارٹی کے منشور کی بھی خلاف ورزی ہے۔اجلاس میں شریک سابق صدر مسلم لیگ ناروے اور ظہورالٰہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین الطاف حسین جھکڑ نے صدارت تبدیلی کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد رزاق کامسلم لیگ کو ناروے میں متحرک رکھنے میں مخلصانہ کردار ہے جس کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں بطور صدر مسلم لیگ ناروے اپنی خدمات جاری رکھنی چاہیے ، بصورت دیگر(ق )لیگ کا دھڑے بندیوںمیںتقسیم ہوجانے کا خدشہ ہے۔ مسلم لیگ ناروے کے چیف آرگنائزر چوہدری نجیب اللہ گورالہ ، جنکی کاوشوں کی بدولت ناروے میں لاتعداد (ن) لیگیوں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت ممکن ہوئی، نے بھی مرکزی قیادت کے فیصلے کی مذمت کی جبکہ جنرل سیکرٹری شیخ ریاض احمد نے چوہدری رزاق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین سے جمہوری اقدار میں باقاعدہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔(ق) لیگی شرکاء نے صدارت تبدیلی کے شوشوں پر مبنی خبروں پر متفقہ طور پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری محمد رزاق کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دور حاضر میں جعفریہ یوتھ کے جوانوں کو اصحابِ کہف کے جوانوں جیسا کردار ادا کرنا چاہیے۔ علامہ ساجد نقوی
گجرات(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایبٹ آباد میں مولانا سید وسیم شیرازی اور انکے والد سید غلام مصطفی شیرازی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس پر امن اور حساس علاقے میں دہشت گردی کا بھیانک اور لرزہ خیز واقعہ لمحہ فکریہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلامک سنٹر راولپنڈی میں جعفریہ یوتھ مرکز کے زیر اہتمام ”پیغام رمضان اور جوان ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اصحاب کہف میں شامل جوانوں کی استقامت اور ریاضت پر اللہ تعالے نے قرآن کریم کے ذریعے مہر تصدیق ثبت فرمائی ہے اور انہیں اعلی و ارفع مقام عطا ہونے کی سند عطا فرمائی ہے۔ انبیاء و رسل اور معصوم ہستیوں کا مقام اپنی جگہ مسلم ہے لیکن اصحاب کہف کے جوانوں کو اللہ تعالی کی طرف سے کامیابی اور تائید کی سند عطا ہوجانا منفرد واقعہ ہے جو مذکورہ جوانوں کے اخلاص عمل کی تصدیق کرتا ہے۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ جس گہری وابستگی اور صبر و ریاضت کے ساتھ جوانان کہف نے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کیا اگر اسی طرح دور حاضر کے جوان بالخصوص جعفریہ یوتھ کے جوان گہری وابستگی اور ریاضت کے ساتھ احکام خداوندی اور تنظیمی اصولوں کی پیروی کریں تو وہ بھی خدا کی طرف سے کامیابی کی سند کے مستحق قرار پا سکتے ہیں۔ اس لئے جوانوں کو چاہیے کہ وہ تقوی الہی اختیار کرتے ہوئے کردار سازی کی طرف توجہات مرکوز رکھیں اور معاشرے میں موجود برائیوں ‘ خرابیوں اور نقائص کو دور اور ختم کرنے کے لیے اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کریں۔اور جعفریہ یوتھ کے جوانوں کو تربیتی مراحل سے گذار کر اس قابل بنائیں کہ وہ معاشرہ سازی کرسکیں۔ جس میں عقائد و عبادات سے لے کر حکومت اور سیاست کے معاملات شامل ہیں۔سیمینار سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی ‘ جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری ‘ انجمن جانثاران اہلبیت کے سابق صدر و شیعہ رہنماء تطہیر عالم رضوی’ شعبہ زائرین قم کے مسؤل سید ناصر انقلابی’ جعفریہ یوتھ ضلع راولپنڈی کے ناظم سید جعفر نقوی اور دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار کے بعد قائدملت جعفریہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ ملک آفتاب حسین جوادی’ علامہ سید عقیل اصغر کاظمی ‘ علامہ کوثر عباس حیدری’ علامہ ظفر عباس شہانی’ سید زاہد حسین جعفری’ ڈاکٹر عون ساجد نقوی ‘ سمیت متعدد علمائے کرام اور عمائدین ملت نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین ۔ACگجرات افشاں رباب نے کنجاہ رمضان سستابازارکادورہ کیا
کنجاہ(جی پی آئی)صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین ۔ACگجرات افشاں رباب نے کنجاہ رمضان سستابازارکادورہ کیا۔رمضان سستابازارمیں لگے ہوئے سٹالز ریٹ اوراشیاء خوردونوش کی کوالٹی بھی چیک کی۔اس موقع پرچیف آفیسربلدیہ کنجاہ سیدنورحیدر۔تحصیلدارمحسن سعید۔صدرپریس کلب کنجاہ محمدبلال بٹ ۔چیئرمین حاجی صدیق بٹ ۔سینئرصحافی یاورعباس۔شکیل ممتاز بھی موجودتھے۔اس موقع پربلال بٹ اورحاجی محمدصدیق بٹ نے صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آپ فلورملزمالکان کوحکومت پنجاب سبسڈی دے رہی ہے اسی طرح چھوٹے دکانداروں کوبھی سبسڈی دی جائے تاکہ رمضان سستابازارمیں عوام کومزیدریلیف مل سکے۔جس پرصوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین نے کہاکہ آئندہ سال انشاء اللہ رمضان سستابازارکے انعقادکے لئے چھوٹے دکانداروں کوبھی سبسڈی دی جائے گی۔رمضان سستابازارکوکامیاب بنانے کے لئے چیف آفیسربلدیہ کنجاہ سیدنویدحیدرکی کاوشوں کوبھی سراہاگیا۔۔

Share this:
Tags:
blood declared israel state terrorists اسرائیلی خون دہشتگرد ریاست فلسطینیوں قرار معصوم
Peshawar
Previous Post پشاور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک
Next Post ولیم ہیگ وزیر خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے
William Hague

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close