Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نااہلیت کی تلوار کوئی بچے گا بھی

August 1, 2017 0 1 min read
Supreme Court
Supreme Court
Supreme Court

تحریر : شیخ خالد زاہد
ماضی کے ایک وزیرِ داخلہ پاکستان کو حفاظتی حصار اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کسی بھی اہم موقع یا دن پر رابطے کے ذرائعے بند کرنے کی ریت ڈالی جو ابھی تک چل رہی ہے اورکسی بھی اہم دن موبائل سروس بندکر دی جاتی ہے۔ نئے (جوکہ پرانے ہوچکے)وزیر داخلہ صاحب نے پاکستان میں شفاف تحقیقات کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا تحفہ دیا ہے ۔ ہر کیس کیلئے مختلف اداروں سے افراد چن کر ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں۔ خصوصی طور پر اس کا آغاز کراچی میں جاری آپریشن کو منتقی شکل دے کر اپنے انجام کی جانب لے جانا تھا ۔ ان ٹیموں نے کام کیا رپورٹیں بھی جمع کروائیں اور ان رپورٹوں کی بدولت ملزم اپنے کئے کے ثابت ہونے پر مجرم قرار پائے اور تختہ دار پر بھی لٹکائے گئے۔ ایک ٹیم پانامہ کیس کی چھان پھٹک کیلئے بھی بنائی گئی جس پر تقریباً ساری سیاسی جماعتوں کی قیادت نے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ظاہر کیا اور ساری سیاسی جماعتیں اس تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات پر مطمعین نظر آئیں سوائے تحقیقات کی زد میں آئی ہوئی میاں صاحب کی مسلم لیگ کے۔ یہ تحقیقاتی ٹیم ۲۰ اپریل کے پہلے فیصلے کی صورت میں تشکیل پائی ، پہلے فیصلے کی سماعت جو تین جج کر رہے تھے ان میں سے دو جج صاحبان نے اسی دن اور اس وقت تک کی جراح کی بنیاد پر میاں صاحب کو نااہل قرار دے دیا تھا مگر حفظان ماتقدم یہ ٹیم تشکیل دلوائی اور بھرپور چھان پھٹک کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر میاں صاحب کو نااہل قرار دیا گیا۔

جو کام ۲۰ اپریل کو نا ہوسکا وہ ۲۱ جولائی کو ہو گیا اور سن ۲۰۱۷ ہی رہا (ہم نے اپنے مضمون بعنوان ۲۰ اپریل آکر رہیگی میں لکھ دیا تھا)۔ پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا فیصلہ جس نے نا جمہوریت کو گرنے دیا اور نا ہی بوٹوں کی آواز نے عوام اور سیاستدانوں کو خوفزدہ کیا اورانکے دلوں کو دہلایا، بلکہ پاکستان کی عدلیہ بھر پور کھوج سے دستیاب ہونے والے شواہد کی روشنی میں بغیر کسی سیاسی و عسکری دباؤ کے موجودہ وزیر اعظم کو سیاسی نااہل قرار دیدیا۔ چندغور طلب باتوں میں میاں نواز شریف صاحب اور انکے اہل خانہ پر کوئی سیاسی کیس نہیں تھا(کیونکہ وہ اقتدار میں تھے سیاسی کیس بننے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا) بلکہ ملک سے لوٹی گئی یاغیر واضح طریقے سے کمائی گئی رقم باہر منتقل کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ تحقیقات ہوئی اور تحقیقات کی روشنی میں پاکستان کی اعلی ترین عدلیہ کے پانچ رکنی بینچ کے پانچوں معزز جج صاحبان نے میاں صاحب کو نااہل قرار دے دیا۔ ایک طرف میاں صاحب اس بات پربضد ہیں کہ ان کو بتایا جائے کہ ان کا قصور کیا ہے۔ وہ یہ تو بارہا پوچھ چکے ہیں کہ مجھے میرا قصور بتایا جائے مگر انہوں نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ میرے بچوں کا کیا قصور ہے انہیں کیوں اس معاملے میں گھسیٹا گیا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بارہا میاں صاحب کے بچوں اور دیگرتعلق داروں کو بھی بلایا کہ وہ یہ بات واضح کردیں کے آمدنی کے ذرائع کیا تھے اور جو پیسہ ملک سے باہر گیا وہ کیسے گیا، مگر یہ بات ثابت کرنے کیلئے پیش کی جانے والی دستاویزات ناکافی ثابت ہوئیں۔ جو لوگ تفصیلی فیصلے کی ورق گردانی کر چکے ہیں وہ یہ بتاسکتے ہیں کہ فیصلے میں غلط تو بہت واضح ثابت ہوگیا اور دنیا نے دیکھ لیا مگر کوئی پیش کی جانے والی دستاویزات ٹھیک بھی تھیں یا نہیں۔

ہمارے ملک میں کسی بھی معاملے ، حادثے یا کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسی وقت اقدامات کئے جاتے ہیں جسے ہنگامی اقدامات کہا جاتا ہے ۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی باقاعدہ حکمتِ عملی تیار نہیں کی جاتی ۔ پانامہ لیکس کے بعد سے پاکستان کے سیاسی ماحول میں ایک ایسی گرما گرمی تھی جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی اس گرماگرمی کی وجہ سے ہی ملک میں گرم موسم بھی بہت طویل اور شدید ہوگیا۔ میاں صاحب آخری دم تک یہی سوال کرتے رہے کہ مجھے نااہل کرنے کی وجہ تو بتا دو بہر حال آج پاکستان کے نئے عبوری وزیرِ اعظم حلف اٹھائنگے جسکے لئے قوی امکان ہے کہ محترم شاہد خاقان عباسی صاحب ایوان میں واضح اکثریت ہونے کی بنا ء پر اس عہدے کو رونق بخشینگے۔ دوسری جانب اس خیال کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ نواز لیگ میں اگر کوئی منفی گروپ بن گیا ہے اور وہ نواز لیگ کے ساتھ آگے چلنے کو تیار نہیں تو پھر شائد ہما کسی اور کے سر پر بیٹھ جائے جس کے امکان بہت کم ہیں مگر ہیں۔
آخر یہ احتساب ایسی کون سی بلا ہے جس سے سب ہی بوکھلائے ہوئے اور خوفزدہ دیکھائی دیتے ہیں ۔ احتساب کرنے والے بھی ہماری طرح کے انسان ہیں اور سب سے بڑھ کر پاکستانی بھی ہیں تو پھر بوکھلاہٹ اور خوف کس بات کی ہے ۔ اگر واقعی انصاف چاہتے ہیں تو پھر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیں۔ہمیں کوئی احتساب کا پیمانہ بنانا پڑے گااور اسکے لئیے ایک دستاویز مرتب کرنی پڑے گی۔جیسی ایک دستاویز ۲۰۰۷ میں قومی مفاہمتی فرمان (NRO) بنایا گیا یا لگایا گیاجس کے تحت سارے کہ سارے کرپٹ اور بے ایمان لوگ ایسے ہوگئے جیسے کبھی کسی ایسے گناہ کے مرتکب ہی نا ہوئے ہوں۔ کیا اس قومی مفاہمتی فرمان کا نام بدل کر ۲۰۱۷ میں پاکستان تحریک انصاف تو نہیں رکھ دیا گیاہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر پاکستان میں تو سیاست کرنے والا کوئی نہیں ملے گا یہاں تو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ہی اسے ملتا ہے جو اپنی سیاسی جماعت کیلئے یا پھر جماعت کی قیادت کیلئے کسی نا کسی قسم کی کوئی قربانی دینے کیلئے تیار ہو۔

ہم مسلمانوں کو تو ایک دن ایک ایسے احتسا ب کے عمل سے گزرنا ہے جہاں پاکستانی ، سعودی یا قطری نہیں ہونگے بس مسلمان ہونگے وہاں احتساب کرنے والوں کو ہمارے کاغذات کی ضرورت نہیں ہوگی انہیں ہمارے بینک کے گوشوارے نہیں چاہئے ہونگے اور نا ہی گھروں کے کاغذات اور وہاں تو بچوں کے بارے میں بھی کوئی بات بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، اس دن تو ہماری زبانیں گنگ ہونگی کیونکہ ہمیں وہ سب کچھ ہمارا خالق و مالک ہمارا حقیقی محتسب سزا و جزا سنا رہا ہوگا کسی کو اپیل کرنے کی بھی جرات نہیں ہوگی اس وقت تو اگر کچھ ہوسکے گا تو انسان صرف ایک ہی صدا لگائے گا کے ہائے خسارا ہائے خسارا۔ بغیر کسی سیاسی جماعت کی سوچ سے حمایت یا اختلاف کرتے ہوئے گزشتہ چار سالوں کا جائزہ لیجئے ، پاکستان مسلسل سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا جبکہ دوسری طرف دہشت گردی سے بری طرح اثر انداز ہوئے ہیں، عوامی مسائل اپنی جگہ جوں کے توں ہی رہے ۔ ایک انتخابات پر کتنا خرچہ آتا ہے اس بات کا اندازہ لگانا بھی عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔ ۔ اپنے اس مضمون کے توسط سے پاکستان کی اعلی عدلیہ اور وہ پالیسی ساز اداروں سے درخواست کرنا چاہونگا کے نااہلی کی کوئی شرط الیکشن کمیشن کی ان شرائظ میں شامل کروائیں جس کی بنیاد پر کسی کاغذات جمع کروانے والے امیدوار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اگر اسی طرح لوگ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے آتے رہے اور پھر ان پر الزامات کی بنیاد پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل پاتی رہیں اور تین سے چھ ماہ تک یہ ٹیمیں تحقیقات کر کے نااہل قرار دیتی رہیں تو ہمارے ملک کی خصوصیات میں ایک اور اضافہ ہوجائے گا کہ جہاں انتخابی عمل سے گزر کر نااہل قرار پاتے ہیں۔ یہ انتخاب کے عمل میں بہت بڑی خلیج ہے جس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اوراتنی ضرورت شائد اس سے قبل کبھی بھی نہیں رہی ہوگی۔ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے شفاف احتساب کی ابتداء بہت ضروری تھی اور وہ یقیناًہو چکی ہے اب اس عمل کو آگے لے کر جانا ہے۔ بلکل اسی طرح جیسے دہشت گردی کے خلاف سارا پاکستان ایک ساتھ کھڑا ہے اسی طرح معاشی دہشت گردی کے خلاف بھی، کرپشن کیخلاف بھی بغیر کسی سیاسی نعرے بازی اور سیاسی مفاد کے ایک ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا۔ جس کسی پر بھی انگلی اٹھتی ہے اسے اپنے آپ کو احتساب کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں کوئی ترددکرنے کی ضرورت نہیں۔ آنے والا وقت بتائے گا کہ کون ۶۲ اور ۶۳ پر پورا اترتا ہے اور کس کو نااہلیت کی تلوارذبح کرتی ہے بلکہ قتل کرتی ہے۔

Sh. Khalid Zahid
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Tags:
innovation Investigation team pakistan Panama case Sh. Khalid Zahid terror پاکستان پانامہ کیس تحقیقاتی ٹیم دہشت گردی
Mohammad Rafi
Previous Post محمد رفیع مرحوم پدم بھوشن
Next Post شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم منتخب، نواز شریف کی مبارکباد
Shahid Khaqan Abbasi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close