Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 6/7/2014

July 7, 2014July 7, 2014 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

۔گجرات فرینڈ لائنز کلب کی تقریب حلف برادری مقامی ہوٹل منعقد ہوئی
گجرات ( جی پی آئی )گجرات فرینڈ لائنز کلب کی تقریب حلف برادری مقامی ہوٹل منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر گجرات فرینڈ لائنز کلب ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد نے کی جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر عارف مسعود ملک تھے ‘ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران سے ڈاکٹر عارف مسعودملک نے حلف لیا ‘ حلف اٹھانیوالوں میں نو منتخب صدر ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد ‘ فرسٹ وائس پریذیڈنٹ احسن متین ملک ‘ سیکرٹری خرم شہزاد ‘ فنانس سیکرٹری خرم شہزاد نت ‘ کو سیکرٹری شیخ سلیمان ظہیر شاہ ودیگر شامل ہیں ‘ اس پروگرام میں ممتاز لائنز ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ جن میں زون چیئر مین لائن کاشف ندیم ‘ لائن کاشف گوپا ‘ لائن حافظ ایوب صراف ‘ لائن مرزا فیاض ‘ لائن نثارالدین ساجد راٹھور ‘ لائن فراز ملک ‘ لائن عمر نوخیز ‘ لائن عامر رضوان عطاری قادری ‘ لائن عمر اقبال ‘ لائن فیاض میراں ‘ لائن ندیم غفار’ لائن سید سلیمان علی آف شاہ کلاتھ ‘ لائن اویس اجمل ‘ لائن ثوبان میر’ لائن احسن قدیر ‘ لائن فیصل خان ‘ لائن جواد انور ‘ لائن رضوان ‘ لائن بابر متین ‘ لائن عمیر طارق ‘ لائن ملک شاہد ‘ لائن فیضان احمد ‘ لائن عثمان خالد’ لائن ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ودیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر کلب کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور مہمانوں کا تحائف دیئے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائنز کلب انٹرنیشنل خدمت خلق کیلئے کام کر رہا ہے ‘ اور ہر لائن ممبر خدمت خلق کے جذبہ سر شار ہو کر لائنز کلب میں شامل ہوتا ہے
گجرات ( جی پی آئی )لائنز کلب انٹرنیشنل خدمت خلق کیلئے کام کر رہا ہے ‘ اور ہر لائن ممبر خدمت خلق کے جذبہ سر شار ہو کر لائنز کلب میں شامل ہوتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عارف مسعود ملک نے گجرات فرینڈ ز لائنز کلب کی سالانہ تقریب حلف برادری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب روشن مستقبل کا حامل کلب ہے ‘ جس کے تمام ممبران نوجوان متحرک ہیں’ میں 1988ء میں لائن کلب جوائن کی اور ہم نے ہمیشہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کیا ۔ گجرات فرینڈز لائن کلب کی زیر اہتمام ہر ماہ کی 27تاریخ کو فاضل ہسپتال کنجاہ میگا میڈیکل کیمپ منعقد ہوتا جس میں تمام ٹیسٹ فری ہوتے ہیں ڈاکٹر فری چیک کرتے ہیں ‘ ہر جمعہ کو ہر آئی کیمپ میں مفت آپریشن کئے جاتے ہیں ‘ ہم اس کو مزید بہتر بنائیں گے ‘ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد اور اُن کی پوری ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے ‘ خدا کی رضا کیلئے خدمت خلق کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ‘ سیاست سے ہٹ کر ٹیم ورک کی حیثیت سے کام جاری رہیگا ‘زون چیئر مین لائن کاشف ندیم نے کہا ہے کہ گجرات فرینڈز کلائنز کلب ڈسٹرکٹ 305n2میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس کے ممبران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ لائن نثار الدین ساجد راٹھور نے کہا ہے کہ لیڈر کا کام ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے ‘ نو منتخب صدر ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد نے اپنے صدارتی خطبہ میں ہم نے ہمیشہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر کام کیا ہے ۔ اس سال ہر ماہ بیس پراجیکٹ کئے جائیں گے اور گجرات فرینڈز لائنز کلب کو ڈسٹرکٹ 305n2کا مثالی کلب بنائیں گے ‘ گرینڈ افطاری اور میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ غریب مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ‘ اور ہم اپنے سیٹ اپ میں رہتے ہوئے خدمت خلق کے کام میں بڑھ چڑھ کر یں گے ‘ میں اپنے تمام ساتھیوں کا گزار ہوں جنہوں نے مجھے سے تعاون کیا ۔ سابق صدر فراز ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا ۔ اور گجرات فرینڈز لائنز کلب کی ترقی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرتے رہیں گے ۔ عمر نوخیز نے کہا ہے کہ فرینڈزلائنز کلب کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا مشن جاری رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ کے صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا ہے
گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ کے صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غریب عوام بھی رمضان کے فیوض برکات سے مستفید ہو سکے’ انہوں نے کہا ہے کہ ہر مخیر شہری کو چاہیے کہ وہ خشک راشن کی شکل میں غریبوں کو راشن دے ‘ تاکہ غریب عوام بھی دو وقت کی روٹی کھا سکیں ‘ رمضان المبارک قربانیوں کا مہینہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے گجرات کا اچانک دورہ کیا
گجرات ( جی پی آئی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے گجرات کا اچانک دورہ کیا، رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش کے ریٹس چیک کئے کمشنر نے ایک شہری کی شکایت پر رمضان بازار میں فروخت کے لئے رکھے گئے آٹے کی کوالٹی چیک کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے، جبکہ سبزی کے سٹال پر کنڈے درست نہ ہونے پر ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ اچانک دورہ پر گجرات پہنچے جہاں انہوںنے سستا رمضان بازار ماڈل بازار، ریلوے روڈ اور شاہ جہانگیرروڈ کا دورہ کیا اور بعدازاں ریلوے روڈ کے علاقہ میں اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء خورد و نوش کے ریٹس چیک کئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رانا منظور حسین، اسسٹنٹ کمشنر گجرات افشاں رباب،ٹی ایم او خرم محمود بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔کمشنر نے رمضان بازاروں میں فراہم کئے گئے پیاز کی کوالٹی کو سراہااور دیگر اشیاء کا بھی اعلی معیار یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوںنے شہریوں کو 450روپے فی کلو گرام چھوٹا گوشت اور بازار سے کم نرخوں پر بڑا گوشت اورچکن فراہم کرنے پرضلعی انتظامیہ کو سراہا۔ کمشنر کو خریداری کیلئے آئے ایک شہر ی نے شکایت کی کہ رمضان بازار میں رکھا گیا آٹا ناقص ہے جس پر انہوںنے فوری طور پر ڈی سی او گجرات اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ فروخت کے لئے رکھے جانے والے آٹے کی کوالٹی چیک کرائی جائے اور انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔ کمشنر نے اوپن مارکیٹ میں رمضان بازار و ں سے مہنگے داموں لیموں اور بیسن فروخت ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اورمارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکموںکے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سستے بازارمیں اشیائے خورد نی کی کم قیمت پر فروخت یقینی بنائیں تاکہ یہا ں خریداری کے لئے آنیوالے افراد کو سہولت مل سکے ۔ کمشنر نے سبزی کے ایک سٹال پر کنڈ ا چیک کیا جو درست نہ تھا جس پر انہوں نے ذمہ دار اہلکاروںاور سٹال ہولڈر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی۔ انہوںنے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ شکایات سیل رمضان بازاروں کے باہر لگائے جائیں تاکہ شہری وہاں اپنی شکایات درج کر اسکیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سستے بازار وں میں معیار ی اشیاء خورد و نوش کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام سٹالز پر ریٹ کارڈز نمایاں طور پر آویزاں ہوں۔ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کمشنر گوجرانوالہ کو بتایا کہ سستے رمضان بازاروں میں انتظامیہ کے طرف سے کئے گئے انتظامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ کو ضلع گجرات میں لگائے گئے رمضان بازاروں کے متعلق بریفنگ دی اور وہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے رمضان بازاروں میں مجموعی طور پر انتظامات کو سراہا اور انہیںمزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کے بھائی رانا ملازم حسین کی رہائشگاہ
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کے بھائی رانا ملازم حسین کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزاء و ماتم داری بسلسلہ وفات حضرت فاطمتہ الزہرہ منعقد ہوئی ممتاز ذاکر اہلبیت امانت علی امانت نے خصوصی خطاب کیا ‘ اور فضائل و مسائل شہداء کربلا اور حضرت فاطمتہ الزہرہ کی فضیلت بیان کی ۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں سید ضیغم شاہ ‘ سید عباس شاہ ‘ سید اکبر علی شاہ ‘ رانا ناظم حسین ‘ چوہدری غلام نبی ‘ رانا قیصر عباس ‘ سید سومی شاہ ‘ سید انوار علی شاہ ‘ رانا کمیل حیدر ‘ ناظم عباس ‘ چوہدری نسیم ودیگر نے شرکت کی ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ رانا مشرف علی نازنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با با ئے کرکٹ سر پر ست اعلیٰ MCCصاحبزاد ہ پیر مقصود الحق آوانی کی دوسر ی سا لا نہ
گجرات ( جی پی آئی )با با ئے کرکٹ سر پر ست اعلیٰ MCCصاحبزاد ہ پیر مقصود الحق آوانی کی دوسر ی سا لا نہ بر سی12جو لا ئی بروزہفتہ2014کو منا ئی جا ئے گی ،اس سلسلے میں گلشن محبو ب بھمبر روڈ میں خصو صی محفل کا انعقا د کیا جا ئے ، محفل کا آغاز بعد از نما ز عصر ہو گا ، جس میں تلا وت قر آ ن پا ک اور ممتاز ثنا ء خو ان مصطفی ہد یہ عقید ت کے پھو ل نچا ور کر یں گئے ،محفل پا ک کی صدر ارت صاحبزادہ پیر منصو ر الحق آوانی(سجا د ہ نشین آ ستا نہ عا لیہ آوان شر یف و مہمند ہ شر یف) کر یں گئے،جبکہ محفل کے تما م انتظا ما ت کی نگر انی صاحبزاد ہ پیر ر ضو ان منصو ر آوانی اور نثا ر احمد نثا ر ی کر یں گئے ، محفل کے اختتا م پر تما م خا ضر ین محفل کے اعزاز میں پر تکلف افطا ر ڈنر دیا جا ئے گا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام اپوزیشن ایک پیج پر ضروری ہے: چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ضروری ہیں، اس سلسلہ میں ان کی جماعت مثبت رول ادا کر رہی ہے اور ان سے رابطے میں ہے، دھاندلی کی پیداوار اور غیر آئینی و غیر اخلاقی حکومت کی اپوزیشن میں انتشار پیدا کرنے کی کوششیں ناکام رہیں گی، پوری قوم دل و جان سے پاک فوج کے ساتھ اور اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔ وہ چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون موجودہ نظام کی خرابی اور حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ کیسا نظام ہے کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر قتل عام کے بعد ایک بھی ذمہ دار پکڑا نہ جائے بلکہ قاتل مقتول بن جائیں، یہی وجہ ہے کہ ہم اس نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر قانونی حکومت کا برقرار رہنا کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، عوامی بہتری، قومی سلامتی، ملکی مفاد اور انصاف کیلئے ہم نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل پکڑنے کی بجائے الٹا زخمیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر اپنے حق میں بیان لینے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے، ایف آئی آر تک درج نہیں کی جا رہی یہ ثابت ہونے کے باوجود کہ وزیراعلیٰ کو سب پتہ تھا اور اس کے حکم پر عمل ہو رہا تھا، وزیر اعلیٰ جھوٹ بول رہے ہیں اور ان کا بڑا کارندہ رانا ثناء اللہ ہائیکورٹ میں نہایت ڈھٹائی سے وکٹری کا نشان بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکمرانوں کا یہ حال ہو وہاں انقلاب اور نظام کی تبدیلی کی بات نہ کریں تو کیا کریں۔ مہنگائی، چوری، ڈکیتی، سنگین جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، ادویات، انصاف اور جان و مال کے تحفظ کی بجائے بوری بند نعشیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا عام اور غریب آدمی کی بہتری ہے جس پر ہم نے پنجاب میں عمل کر کے دکھایا اور 15 ایسے کام کیے جو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوئے، یہ 15 سال حکومت کے باوجود اپنا ایسا ایک کام بھی نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور پنجاب کے 32اضلاع کے علاوہ دیگر صوبوں میں اس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکال چکی ہے، ہم ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے فوج کا آپریشن اور آئی ڈی پیز کا کام متاثر ہو۔ جمہوریت ڈی ریل کرنے کے حکومتی الزام کے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں 15 شہداء کے ورثاء کو انصاف نہیں مل رہا، عوام بجلی، گیس، روزگار کیلئے تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ہمارا الائنس ہے، عوامی بہتری اور اس دھاندلی زدہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہم ہر دروازے پر جائیں گے۔ اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر ایس ایم ظفر، سینیٹر ڈاکٹر خالد رانجھا، انور علی چیمہ، طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیر الدین، میجر (ر) طاہر صادق، چودھری ریاض اصغر، طالب نکئی، آصف نکئی، وقاص حسن مؤکل، امتیاز رانجھا، احمد یار ہراج، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، میاں عمران مسعود، چودھری مقصود احمد، میاں منیر، سلیم بریار، محمد شاہ کھگہ، امتیاز رانجھا، آغا رفیع اللہ سید، غیاث میلہ، آمنہ الفت، ثمینہ خاور حیات، خدیجہ فاروقی، ماجدہ زیدی، عامر راں ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آٹے کی قیمتوں پر سپریم کورٹ کی بجائے حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے تھی،خدیجہ فاروقی
گجرات ( جی پی آئی )ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے کہاہے کہ آٹے کی قیمتوں پر سپریم کورٹ کی بجائے موجودہ حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے تھی،موجودہ حکمرانوں کو غریب کا کوئی خیال نہیں،رمضان المبار ک میں بھی کھلی مارکیٹ میں آٹے سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، اتوار اور رمضان بازار خط غربت سے نیچے رہنے والی 50فیصد آبادی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ اس بار وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی سٹوروں نے بھی بہت مایوس کیا ،چودھری پرویز الہٰی کے دور میں سستے آٹے کے ٹرک ہرمحلے میں ہر وقت کھڑے رہتے تھے ضرورت مند گھر کی دہلیز کے قریب ترین آٹے سمیت سستی اشیاء خریدتے تھے،موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ ہیں تو وہ چودھری پرویزالہٰی کے دور حکومت کے ریلیف ماڈل پر عمل کریں،انہوں نے کہاکہ جو ں جوں رمضان المبارک گزررہاہے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے پانچ ارب کے ریلیف پیکج کا بھی غریب کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے پہلے ہفتہ تک کھلی مارکیٹ میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 40فیصد تک اضافہ ہوچکاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجراتٰ لیاقت علی چٹھہ نے گذشتہ روز رمضان بازار ڈنگہ
گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او گجراتٰ لیاقت علی چٹھہ نے گذشتہ روز رمضان بازار ڈنگہ ‘ لالہ موسی ‘ کھاریاں’ کڑیاں والا اور کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ کیا اور ان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا اسسنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر اور دیگر افسران اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ڈی سی او نے ا ن رمضان بازاروںمیں لگائے گئے مختلف سٹالز کامعائنہ کیا اوروہاں فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاء کے معیار او ر نرخوں کا جائز ہ لیا ۔ ڈی سی او نے ہدایت کی رمضان بازاروںمیں اعلی معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ا فسران رمضان بازاروں میں مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور اوور چارجز کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے ڈی سی او نے رجسٹر شکایات کابھی معائنہ کیا اور انچارج و نائب انچارج کو ہدایت کی کہ خریداری کے لئے آنے والوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بعد ازاں کڑیاں والا روڈ پر متاثرہ پل کا بھی معائنہ کیا اور اس کی مرمت کاکام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر دو بڑے آڑھتیوں کے ملکیتی آلو ‘پیاز اور ٹماٹر سے لدے 4 ٹرک قبضہ میں لے کر فروخت کے لئے رمضان بازاروں میں بھجوا دیے ہیں جبکہ آڑھتیوں کے خلاف تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج کروا کر انہیں گرفتار کروادیا ہے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد دیگر افسران کے ہمراہ جلالپور جٹاں سبزی منڈی میں سبزیوںاو رپھلو ںکی نیلامی کے عمل کی نگرانی کے لئے پہنچے جہاں آڑھتی شاہد اقبال اور نعیم حفیظ نے آلو ‘ پیاز او رٹماٹر کے 4 ٹرک نیلامی کے لئے پیش کرنے کی بجائے علیحدہ رکھے ہوئے تھے تاکہ ان اشیاء کو اپنی مرضی کے ریٹس پرفروخت کیا جاسکے۔ ڈی سی او نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں آڑھتیو ںکو موقع پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیااور ٹرکوںمیں لدے میں پیاز آلو اور ٹماٹر فروخت کیلئے رمضان بازاروںمیں بھجوا دیے۔ بعد ازاں ڈسی او او رڈی پی او نے سبزی و فروٹ منڈی کے مختلف حصو ں کادورہ کیا اورفروخت کیلئے لائی جانے والی اشیاء کے معیار کاجائزہ لیا۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ تمام پھلوں اور سبزیوں کی مصنو عی مہنگائی روکنے کے لئے ان پر ریٹ کارڈز نمایاں طور پر آویزاں کرائے جائیں اس کے علاوہ مارکیٹ میں اعلانات کروا کر پھلو ں اور سبزیوں کی قیمتوں سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے ۔ دریں اثناء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خبر دار کیاہے کہ ناجائزمنافع خور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر اپنے عزائم سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ موسم برسات
گجرات ( جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ موسم برسات کے آغاز سے قبل جدید مشینر ی کی مدد سے گجرات شہر کے تمام سیوریج نالو ں کی صفائی کاھنگامی طو رپر آغاز کر دیاگیا ہے اس مقصد کے لئے 13ایکسیویٹر مشینیںاستعمال کی جارہی ہیں جبکہ اس اہم پراجیکٹ کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایاکہ سیوریج نالوں کی صفائی کا آغاز گزشتہ روز سات بجے کیا گیا اس عمل کو جلد مکمل کرنے کے لئے 13 ایکسیویٹر دن رات کام کر کے سیوریج نالو ں کی صفائی کے عمل کو جلد سے اجلد مکمل کریںگی اس کے علاوہ ٹی ایم اے گجرات کی افرادی قوت بھی سوریج نالو ںکی صفائی کیلئے معاونت کی غرض سے ہروقت دستیاب ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی حکومت بھر پور کوشش کررہی ہے کہ موسم برسات سے قبل تمام سیویج نالے چالو حالت میں ہوں تاکہ بارشوں کا پانی بآسانی شہر سے باہر نکا لاجاسکے انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سیوریج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے کالرا ڈرینج کی صفائی کا عمل پہلے ہی بڑی حد تک مکمل کر چکی ہے ۔ڈی سی او نے ٹی ایم اے افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو موسم برسات میں مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لئے وہ اپنی قومی ذمہ داریاں نبھائیں۔

Share this:
Tags:
gujarat international news rizwan Secretary انٹرنیشنل خبریں رضوان سلیمان سیکرٹری گجرات
Dalai Lama
Previous Post دلائی لامہ کی مسلمانوں کے خلاف تشدد روکنے کی اپیل
Next Post ‘پیپلز پارٹی نواز شریف کی نہیں جمہوریت کی حمایت کرتی ہے
Khurshid

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close