
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس متنازعہ دفعہ کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت پولیس کو انٹرنیٹ پر ’قابل اعتراض‘ آرا کے اظہار پر لوگوں کو گرفتار کرنے کا حق حاصل تھا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 اے غیرآئینی تھی۔
