Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انٹرویو فرخ شہباز وڑائچ

September 26, 2014September 26, 2014 0 1 min read
Hafiz Mohammad Idrees
Hafiz Mohammad Idrees
Hafiz Mohammad Idrees

تعارف
17 اکتوبر 1945ء کو چک میانہ ضلع گجرات میں ایک زمیندار گھرانے میں آنکھ کھولنے والے بچے کے بارے میں کون کہہ سکتا تھا کہ ایک دن یہ بچہ علم وادب کی ان بلندیوں کو چھوئے گا۔،کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔حافظ محمد ادریس نے زمانہ طالب علمی سے ہی اپنی بلند عزمی، ہمت اور بصیرت کے ساتھ معاشرے میں نمایاں مقام پیدا کیا۔ حافظ محمد ادریس نے سیاست، علم، ادب ہر میدان میں کام کیا۔ آپ کی چالیس کے قریب تصانیف شائع ہوچکی ہیں۔ آپ کے سفر نامے ،افسانے میں ادب میں مقام بناچکے ہیں۔ آپ کی علم و ادب کے میدان میں بے شمار خدمات ہیں۔

آپ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ پیغام ڈائجسٹ کا مشہور سلسلہ فرشتہ صفت لوگ(ابو دائود)بھی آپ کا تحریر کردہ ہے۔حافظ محمد ادریس کا قلم ان کی شخصیت کی طرح خوبصورت ہے، الفاظ کو صفحہ قرطاس پر منتقل کرنے میں نہایت نفاست سے کام لیتے ہیں۔قارئین کے اصرار پر ہم نے محترم حافظ محمد اردیس صاحب سے وقت لیا جس پر انھوں نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا قیمتی وقت عنایت کیا۔

خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیے ؟
میری پیدائش چک میانہ (ضلع گجرات ) کی ہے۔ میرا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے۔ گجرات میں زیادہ تر آبادی گوجر آباد ی ہے اور دوسرے نمبر پر جاٹ ہیں۔ یہ گائوں ہمارے آبائو اجداد کا آباد کیا ہواہے۔ میرے والد صاحب میاں فیض محی الدین جماعت اسلامی کے رکن تھے۔ مقامی امیر بھی تھے۔ زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔ علاقے میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ والد محترم کی گھڑ سواری بہت مشور تھی۔ ان کو گھوڑے پالنے اور گھڑ سواری کا بہت شوق تھا۔ مگر یہ شوق ہم بھائیوں میں منتقل نہ ہو سکا۔

س:آپ کتنے بہن بھائی ہیں؟
ج:ہم دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ میں تیسرے نمبر پر ہوں۔
س:بہن بھائیوں میں سے کوئی ادب کی طرف آیا ؟
ج:نہیں اس طرف تو نہیں۔ لیکن پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں۔
س:آپ میں لکھنے کا شوق کہاں سے پیداہوا ؟
ج:گھر میں رسائل آتے تھے۔ تحریکی بھی اور غیر تحریکی بھی۔ اس وقت روزنامہ تسلیم ہواکرتاتھا۔ تجلی رسالہ ، ترجمان ، ایشیا ان رسائل کو پڑھ کر کافی ترغیب ملی۔ گھر کا ماحول ہی ایساتھابچپن سے مولانا مودودی کی کتابیں پڑھ رہاتھا۔ اس زمانے میں داج کمپنی کتابیں شائع کیا کرتی تھی۔بس ان رسائل کو پڑھ کر لکھنے پڑھنے کا شوق پیدا ہوا۔
س:زمانہ طالب علمی میں طلباء سیاست میں رہے اس طرف کیسے آئے ؟
ج:والد محترم جماعت اسلامی سے تعلق رکھتے تھے ۔ خاندانی ماحول کچھ ایسا تھا۔ میں نے میٹرک ملت ہائی اسکول سے کیا۔ وہاں کے ہیڈماسٹر قمر سعید اللہ خان مرحوم وہ بھی جماعت اسلامی کے رکن تھے۔ یہی وہ دور تھا جب میں سیاست کی طرف راغب ہوا۔ پھر لاہور آگیا۔ یہ سنہرا دور تھا۔ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا ناظم رہا۔ مرکزی شوریٰ کا رکن بنا۔ ١٩٧٠ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طلباء یونین کا صدر منتخب ہوا۔ زمانہ طالب علمی میں چار مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ۔ شملہ معاہدہ کے خلاف احتجاج کرنے پر پہلی مرتبہ گرفتاری ہوئی۔

س: تعلیم کہاں تک اور کہاں سے حاصل کی ؟
ج:میں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامک سٹڈیز کیا۔ ایک دلچسپ واقعہ ہے تیسری گرفتاری میرے پہلے ماسٹر کے امتحانات کے دوران ہوئی ۔ میرے دو پیپر ہوچکے تھے ۔ گرفتاری ہوگئی۔ یہ اذیت ناک دور تھا۔ باقی پیپرز حوالات میں ہوئے پھر بھی الحمدللہ پوری یونیورسٹی میں ٹاپ کیا۔ یونیورسٹی کی طرف سے گولڈ میڈل ملا۔ اللہ کا کرم ہے کہ مجھے بی اے میں بھی گولڈ میڈل ملا ۔ میں نے گورنمنٹ کالج میں ٹاپ کیاتھا۔
س: تعلیمی کیرئیر اتنا شاندار رہا محنتی تھے ؟
ج:اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی ہے۔ آج بھی طلباء سے نشستوں میں بار بار کہتاہوں ۔ سب سے پہلے اپنے تعلیمی کیرئیر پر توجہ دیں ۔ اس زمانے میں ہم کلاس بھی باقاعدگی سے لیتے تھے دوسری سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہتے تھے۔

س:پہلی تحریر کب لکھی تھی ؟
ج: پہلی تحریر میں نے فسٹ ائیرمیں لکھی تھی ۔ جو لیٹرٹو ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہوئی تھی۔ اسی دور میں جب میں انٹر کا طالب علم تھا۔ ہفت روزہ آئین میں مضامین لکھنے شروع کیے۔ اسی زمانے میں اخبارات میں لکھنا شروع کردیا۔ اُردو ڈائجسٹ میں افسانے بھی لکھے۔ میرا زیادہ مطالعہ سیرت نبوی ۖ اور صحابہ کرام کے متعلق تھا تو دوستوں کی رائے بنی کہ صحابہ کرام کے واقعات پر کتاب لکھی جائے۔ میں نے آئین میں مضامین کا سلسلہ شروع کیا۔ بیس صحابہ کرام کے حالات وواقعات پر مشتمل کتاب چھپی ”روشنی کے مینار ”یہ بہت مشہور ہوئی سینکڑوں ایڈیشن شائع ہوئے۔ یہ میری پہلی کتاب تھی۔

Hafiz Mohammad Idrees
Hafiz Mohammad Idrees

س:اب تک کتنی کتابیں لکھ چکے ہیں۔
ج:الحمدللہ ٤٠کے لگ بھگ کتابیں لکھ چکاہوں۔ جن میں سے تین سفرنامے ہیں۔(١) حضرت بلال کے دیس میں ۔(٢)نگری نگری پھر مسافر ، دیارغیر میں اپنوں کے درمیان ۔چار افسانوں کے مجموعے ،دختر کشمیر ،سرسوں کے پھل ، سربکف سربلند ،اس کے علاوہ عزیمت کے راہی ،تحفہ رمضان ، رسول رحمت ۖ تلواروں کے سائے میں ، روشنی کے مینار ،روشن قندیلیں ، معجزات سرور عالم ۖ،سیرت مصطفی ۖ،موتی ، سالارکاراوں ،میرحجاز،دریچہ زنداں میں ، سکارف والی گڑیا (بچوں کی کتاب ) وغیرہ۔

س:کتنے سال بیرون رہے کس سلسلے میں رہے ؟
ج:میں بارہ سال کینیا میں رہا اسلامک سنٹر کے لیے کام کیا۔ مولانا مودودی کے حکم سے گیاتھا۔ ١٩٨٥ء میں میاں طفیل محمد کے حکم سے واپسی ہوئی۔
س:مولانا مودودی سے قربت رہی ہے؟
ج:جی ہاں یہ میری خوش بختی ہے۔ زمانہ طالب علمی سے مولانا کی محفلوں کا حصہ رہاہوں۔ جب تفہیم القرآن جلد پنجم چھپ کر آئی تو مولانا کافی کمزور تھے۔ مجھے کہنے لگے تفہیم القرآن کا انڈیکس بنانا میری نظر آپ پر پڑی ہے۔ مولانا نے مجھے کام سمجھایا ۔ میں نے کرکے دکھایا تو مولانا مودودی کی شاگردی کااعزاز حاصل کیا۔

س:بچوں کے لیے کتنی کتب شائع ہوچکی ہیں ؟
ج:ادارہ معارف اسلامی کے پاس بچوں پر کوئی کتاب نہ تھی۔ دوستوں کا اصرار تھامیں نے انکار بھی کیا لیکن بھرپور اصرار کے بعد اب سکارف والی گڑیا کے نام سے کتاب شائع ہوئی ہے۔ باقی سات آٹھ کتابیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ دوستوں نے اچھی تجاویز دیں ہیں۔ میں نے کوشش کی ہے اللہ قبول فرمائے۔
س:اچھی تحریر لکھنے کے لیے کیا کیا جائے ؟
ج:نفس مضمون جس کے بارے میں کوئی لکھنا چاہتاہے ۔ اس کے بارے میں یعنی اس کے نشیب و فراز کا علم ہوناچاہیے۔ علمی موضوع ہے تو اس کا ماخذ معلوم ہونا چاہیے۔ تحقیق ہونی چاہیے۔ زبان پر قدرت ہونی چاہیے۔ صرف الفاظ نہیں۔ محاورے ،اشعار کا موقع محل کے مطابق استعمال ہونے چاہیے۔ باقاعدگی سے لکھنا چاہیے۔اس سے تحریر میں بہتری آتی ہے۔ لکھنے والے کے لیے مطالعہ بنیادی چیز ہے۔

Farrukh Shahbaz Warraich,Hafiz Mohammad Idrees
Farrukh Shahbaz Warraich,Hafiz Mohammad Idrees

س:ادب کی موجودہ صورت حال کو کیسے دیکھتے ہیں ؟
ج:دیکھیں ہرچیز میں زوال ہے ادب پر بھی اثر پڑ رہاہے۔ الیکٹرانک میڈیا نے زبان کو خراب کرنے میں اتنا حصہ ڈالا ۔ میں آج بھی سمجھتا ہوں ٹیکنالوجی کی اہمیت اپنی جگہ کتاب کا کوئی نعم البدل نہیں۔
س:بچوں کے ادب کی صورت حال سے مطمئن ہیں؟
ج:ظاہر ہے بچوں کے ادب میں بہتری کی ضرورت ہے۔ اب تو ساری توجہ انگریزی کی طرف ہے ۔ اُردو کو دیس نکالا کیاجارہاہے۔ انگریزی کی اہمیت سے انکار مگر اُردو ہماری قومی زبان ہے۔ آپ بچوں کو اچھا ادب مہیا کریں ، قومی زبان میں ان کو اصلاحی چیز یں دیں ،غیر محسوس طریقے سے ۔
س:بچپن میں شرارتی تھے ؟
ج:وہ بچپن ہی کیا جس میں شرارت نہ ہو ۔ ہاں مگر شرارتیں ایسی نہیں تھیں کہ کسی کو تکلیف ہو۔
س:پسندیدہ شاعر کون ہیں ؟
ج:علامہ اقبال پسندیدہ شاعر ہیں۔ ان کے بعد ماہرالقادری ،الطاف حالی اور موجودہ دور میں نعیم صدیقی۔

Share this:
Tags:
Farrukh Shahbaz Warraich interview politics services انٹرویو خدمات سیاست فرخ شہباز وڑائچ
Zahra Shahid
Previous Post زہرہ شاہد قتل کیس کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Next Post تحریک انصاف کے کسی رکن نے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا، اسپیکر آفس

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close