Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انٹرویو : فرخ شہباز وڑائچ

August 15, 2014August 15, 2014 0 1 min read
Farrukh Shahbaz Warraich
Farrukh Shahbaz Warraich
Farrukh Shahbaz Warraich

تعارف: اختر عباس نے بچوں کے لیے لکھنے سے اسے قلمی سفر کاآغاز کیا۔ اب تک سینکڑوں کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ بچوں کے لیے یہ کتابیں، فوکسی، زندگی کے آداب، وننگ لائن پر کون پہنچتا ہے، بہت مشہور ہوئیں۔ یونیسیف کی طرف سے پانچ مرتبہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔آپ کی تصانیف کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ہ مقدم ، پھول ، اُردو ڈائجسٹ سمیت کئی قومی جرائد کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔اختر عباس کا نام کسی بھی صحافتی پراجیکٹ کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ میگزین جرنلزم میں اختر عباس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔میگزین کی دنیا میں جدت پسندی لانے کا سہرا اختر عباس کے سر ہے۔پیغام کے قارئین کے لیے ہم نے اختر عباس صاحب سے وقت لیا۔انھوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے پیغام کے لیے وقت نکالا۔تفصیلی گفتگو قارئین کی نذر ہے۔

س :کامیابی کے پیچھے کیا راز ہے ؟
ج:میں نے پہلے سے ارادہ کررکھاتھا کہ جہاں بھی کام کروں گا ایسے کروں گا کہ میرے بعد میری کمی محسوس کی جائے ۔ مطلب دل لگا کر ، دماغ لڑا کرکام کیجیے۔ لوگ آٹھ گھنٹے کام کرتے ہیں تو آپ سولہ گھنٹے کام کریں ۔ رسک ہمیشہ میرے پیچھے آیاہے۔ میں نے مشکل حالات سے لڑنا سیکھ لیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وقت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا ایڈیٹر تھا۔
س:مختلف تعلیمی و صحافتی اداروں میں کام کرنے کاتجربہ کیسا رہا ؟
ج: لوگ کہتے ہیں کہ بڑے ادارے میں ہوں گے تو آپ بڑے ہوں گے۔ میرا نقطۂ نظر یکسر مختلف ہے۔ ادارے لوگوں سے ہیں۔ لوگ اداروں سے نہیں۔ آپ لوگوں کی قدر کریں ، چھوٹے ادارے بڑے بن جائیں گے۔ آپ لوگوں کی قدر کرنا چھوڑ دیں ، بڑے ادارے چھوٹے ہوجائیں گے۔
س: بچوں کی تربیتی نشستیں کرواتے ہیں ، کیا کوئی فائدہ ہوتاہے ؟
ج:پھول کے ایڈیٹر کی حیثیت سے میں نے ایک مقابلہ کروایا تھا۔ اس میں بچوں سے کہاگیاکہ اگر فتح مکہ کے موقع پر اخبارات ہوتے تو کیسے شائع ہوتے ۔ یقین کیجیے وہ اتنا شاندار مقابلہ تھاکہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ جرنلزم نے بعد میں اس پر نمائش کاانعقاد کیا۔ یہ ایک تخلیقی سرگرمی تھی۔ اس میں کامیاب ہونے والے بچے بعد میں سیالکوٹ بورڈ میں بھی پوزیشن ہولڈر بنے۔ بعد ازاں دونوں بھائی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں گئے۔ آپ کو خوشی ہوتی ہے جب آپ کو پتہ چلتاہے کہ بچوں نے کچھ حاصل کیا ہے۔
س:نوائے وقت میں رہے ، پھول کے ماہنامہ پھول کو اس زمانے میں عروج حاصل ہوا کیا وجہ تھی ؟
ج: میں نوائے وقت میں تھا تو مجھے مجید نظامی صاحب کہنے لگے کہ میرے دوستوں کے ہاں میرے سب اخبارات جاتے ہیں ۔ کسی نے آج تک کسی اخبار پر بات نہیں کی ، جب بھی آتے ہیں پھول کا ذکر کرتے ہیں ۔ کہنے کامقصد یہ ہے کہ مقام محنت کے بعد ملتاہ اور محنت نظر آتی ہے۔ اپنے آپ کو منواتی ہے۔
س:مجید نظامی صاحب سخت گیر باس مشہور ہیں کیا ایسا ہی ہے ؟
ج:نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔ نظامی صاحب ہمیشہ شفقت سے پیش آتے تھے۔ ایک بار کچھ ناراض ہوئے تھے۔ میں نے ٹائٹل پر بختاور کی تصویر لگائی تھی ۔ بختاور بے نظیر بھٹو کی بیٹی ہیں۔ نظامی صاحب کہنے لگے کہ ”یہ اچھا نہیں کیا” میں نے کہا نظامی صاحب کیا ہم نے طے کرلیا ہے کہ یہ مسلم لیگ کا پرچہ ہے۔ کہنے لگے نہیں۔ میں نے کہا کیا ہم نے طے کرلیا ہے کہ ہم سندھ میں نہیں جائیں گے ؟ کہنے لگے نہیں ۔میں نے کہا میں نے ذوالفقار بلتی کو کہہ کر خصوصی فوٹو شوٹ کروایاتھا۔ذوالفقار بلتی (مرحوم) بعد میں نواز شریف صاحب کے ذاتی فوٹو گرافر بنے۔ جب وہ ٹائٹل چھپ گیا تو بلتی نے دوبارہ ایک فوٹو بنائی ۔ جس میں ائیرپورٹ پر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو پھول دیکھ رہے تھے۔ یہ تصویر دی نیشن اور نوائے وقت میں چھپی تھی ۔ نظامی صاحب نے مجھ سے معذرت کی ،یعنی اتنے اچھے انداز میں تسلیم کیا۔

Akhtar Ababs
Akhtar Ababs

ان بارہ سالوں میں ایک مرتبہ بس یہ واقعہ اس طرح کاپیش آیا ۔ میں آپ ایک اور واقعہ سنانا چاہوں گا۔ میری والدہ محترمہ عمر ہ پر جارہی تھیں۔ میرا بھی دل چاہا،میں نے بھی جانے کی تیاری کرلی۔ میں ائیرپورٹ کے لیے تیار ہورہاتھا کہ دفتر سے فون آگیا، کہاگیاکہ صاحب یاد کررہے ہیں۔ مجھے بہت عجیب سا لگا۔ خیرمیں پہنچا تو نظامی صاحب پوچھتے ہیں جارہے ہو ؟ میں نے کہا جی ! کہنے لگے کہ اچھا حاکم صاحب سے ملتے جائیے گا۔ حاکم صاحب اکائونٹس میں ہوتے تھے ۔ مجھے عجیب سے سا محسوس ہوا۔ میں حاکم صاحب کے پاس گیا تو انہوںنے پانچ ہزار روپے دیے اور کہایہ صاحب کی طرف سے ہیں ۔ اس وقت میری جیب بالکل خالی تھی ۔ ایسا واقعہ بھی ہوگا میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
س:بچپن میں کبھی ایسا محسوس ہواتھاکہ ایک دن معاشرے میں نام ہوگا، مقام ہوگا؟
ج:نہیں کبھی نہیں ، جب قول اختری سوشل میڈیا پر آنے لگے لوگ حوالہ دیتے تھے ۔ کہیں سے سن کر اچھا لگتا تھا۔ پہلی دفعہ مجھے اچھا تبصرہ مرزا ادیب کی طرف سے ملاتھا۔ میرا آرٹیکل چھپا، ان دنوں مجھے پانچ سو روپے ملا کرتے تھے۔ مرزا ادیب کہنے لگے اختر عباس میں جدی پشتی لاہور ہوں ، لاہور کبھی بھی اتنا خوبصورت نہیں تھا۔ جتنا تمہاری تحریر نے اسے بنادیاہے۔ مجھے ریڈیو کی طرف سے گانے لکھنے کی پیشکش کی گئی۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب ریڈیو کے لیے لکھنا اعزاز سمجھا جاتاتھا۔ میں نے انکار کردیا مجھے لگاکہ پورے کیرئیر میں یہ گانے کبھی فٹ بھی نہیں ہوںگے۔ میں کیا بتائوں گا ۔ میں نے کیوں لکھے ، میں نے اتنے گھنٹے کیوں لگائے۔ میں جا ن چکاتھا کہ میرے وقت کی قیمت ،گانے لکھنے سے پہلے گانے سننا بھی پرنے تھے ۔ یہ ایک مشکل کام تھا۔ سو میں نے انکار کردیا ۔
س:کوئی ایسی خواہش جو پوری نہ ہوئی ہو؟
ج: نہیں ،میں نے کبھی ایسی خواہش پالی ہی نہیں ۔ اب جیسے جیسے عمر بڑھ رہی ہے ۔ مجھ میں غصہ کم ہو رہاہے۔ لوگوں کاپیار دیکھ کر خوش ہوتاہوں ، سرشاری کی کیفیت ہوتی ہے جب کوئی آپ کا حوالہ آپ کی غیر موجودگی میں دیتاہے مغرور نہیں رہا۔ وقت کے ساتھ ساتھ جو ش،غصہ کم ہو رہاہے۔
س:کیا اختر عباس بدل رہاہے ؟
ج:نہیں اسے بدلنانہیں چاہیے۔ دن بہ دن عاجزی و انکساری کی کیفیت طاری ہو رہی ہے۔
س:کامیاب زندگی گزاررہے ہیں کیا احساسات ہوتے ہیں؟
ج:دیکھیں میں یقین سے کہہ سکتاہوں میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں بہت چاہا گیا۔ مطلب بچے آپ سے پیار کریں۔ لوگ اپنی خوشی میں مدعو کریں ، خوبصورت لمحات اور احساسات ہمیشہ میرے ساتھ سفر کرتے ہیں۔
س: بچوں کے ادب سے دو ری پر ہیں ادیب کیا وجوہات ہیں ؟
ج:اس کی دو وجوہات ہیں ۔ ایک تو لوگوں میں اس کی بنیادی اہلیت موجودنہیں ہے۔ مطلب بچوں کے لیے لکھنے کے لیے آپ کاویل ریڈ (Wellread) ہونا ضروری ہے۔لکھنے والوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ بچوں کو دینا کیا چا ہ رہے ہیں۔ ہم لوگ کہانی برائے کہانی لکھ رہے ہیں۔ کل میں ایک کتاب پڑھ رہاتھا ایک صاحب بچوں کے لیے کہانیاں لکھتے ہیں۔ لکھا تھاایک شیر بھوکاتھا وہ جنگل میں گیا ، لومڑی سے ملا اور ان دونوں نے مل کر شکار کرنا شروع کردیا۔ اس طرح سے ان صاحب نے کہانی کااختتام کردیا۔ اس طرح کی صورت حال دیکھ کر بھی دکھ ہوتاہے کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ کیا ڈیلیور کررہے ہیں۔
س:بچوں کے ادب میں معاوضہ کیوں نہیں ؟
ج: یہ نقطۂ نگاہ غلط ہے کہ بچوں کا ادب بکتانہیں۔ ہاں البتہ یہ بات ضروری ہے کہ معیاری چیز بکتی ہے ۔ میں نے خود چند دن پہلے اپنے بچوں کے لیے دس کتابیں ہزار روپے مالیت کی خریدیں ۔ آپ ادارہ مطبوعات طلبہ کی صورت حال دیکھ لیجیے ۔ وہاں میری کتابوں کے آٹھ ایڈیشن بک چکے ہیں۔ گورنمنٹ نے میری چار پانچ کتابیں اپنی لائبریریز کے لیے منظور کی ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم اپنے طور پر یہ فیصلہ کرلیتے ہیں کہ ہم اچھے ادیب ہیں ، مثال کے طور پر فرخ شہباز صاحب کہیںمیں اچھا لکھتاہوں ،ایسے نہیں آپ کی تحریر بولنی چاہیے۔ فیصلہ پڑھنے والے نے کرنا ہے۔ بچوں کا ادب کیوں اس قدر پیچھے ہے ۔ میں ایک کتاب دیکھ رہاتھا۔ باہر لکھاتھا کہ دلکش کہانیاں ، اندر ایک بھی کہانی میں دلکشی نظر نہیں آئی۔ یوں کہہ لیجیے کہانی پن ختم ہو رہاہے۔ اچھی کہانیاں دینا شروع کردیں۔ چھ ماہ بعد لوگ آپ کے ساتھ جڑ جائیں گے۔
س:زمانہ طالب علمی میں مدیر رہے ہیں ؟
ج:جی میں ماہنامہ ہمقدم کا مدیر رہاہوں۔میں یونیورسٹی میں ماسٹرز کا طالب علم تھا۔ ہمقدم کندھوںپر اٹھا کر لاتاتھا۔ میری زندگی کے خوبصورت سال جمعیت میں گزرے ہیں۔ میرے عہد کے بڑے بڑے لوگوں نے اس بات سے انکار کیاکہ وہ جمعیت میں رہے۔ لیکن مجھے فخر ہے ان سالوں پر ۔
س:نئے لکھنے والوں کے لیے کوئی پیغام ؟
ج:سب سے پہلے پڑھیں۔ لکھابننے کے چکر میں نہ پڑیں۔ پہلے پڑھیں ،اپنی رائے بنائیں تاکہ کسی کو چیلنج کرسکیں۔ مگر بغیر مطالعہ کے نہ ہی آپ اچھے لکھاری بن سکتے ہیں نہ ہی کوئی مدلل رائے بنا سکتے ہیں۔

Share this:
Tags:
Farrukh Shahbaz Warraich interview introduction message stories انٹرویو پیغام تعارف فرخ شہباز وڑائچ کہانیاں
Kashmir Strike
Previous Post بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
Next Post جرم کی حد سے بھی آگے کے گہنگار ہو تم
Shahbaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close