Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

علامہ اقبال کا تصو ر شاہین

April 19, 2016 0 1 min read
Allama Iqbal
Allama Iqbal
Allama Iqbal

تحریر: ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری
علامہ اقبال کے فکروفن پر اب تک بہت بڑا ذخیرہ جمع ہوگیا ہے۔ لیکن حق تو یہ ہے کہ اب تک حق ادا نہیں ہوا ہے۔کیونکہ اقبال ایک شاعر ہی نہیں تھے بلکہ ایک مفکر بھی تھے۔شاعری ان کے فکرومطالعہ کا نچوڑ ہے۔ ان کی شاعری معانی کا ایک سمندر ہے جس میں جو جتنی گہرائی تک غوطہ زن ہوتا ہے وہ اتنا ہی قیمتی موتی پاتا ہے۔جیسے کہ اردو ادب کے ایک دانشور ناقدپروفیسر آل احمد سرور نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے۔”اقبال کا فن وہ سمندر ہے جس کا صرف ساحل سے نظارہ کافی نہیں۔ ہمیں اس کی گہرائی میں جانا چاہیے تاکہ اس کے موتیوں تک پہنچ سکیں”۔(اقبالیات ۔ سرینگر ۱۹۸۳ء)
بلاشبہ اقبال اردو کے بڑے شاعر نہیں بلکہ ادبیات عالم کے عظیم شاعر ہیں۔

انہوں نے اپنی شاعری سے ایک مردہ جسم میں زندگی کا خون دوڑایا ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری کو انسانکی حقیقی زندگی اور اس کے مسائل سے ہمکنار کرکے تامل و تفکر کے عناصر سے ہم آ ہنگ کیا ہے۔ غرض کہ ان کی شاعری میں زندگی ہے اور زندگی بخشنے کا سلیقہ بھی۔ اقبال کی شاعری صرف شاعری نہیں بلکہ ان کے مقصد کے اظہار کا وسیلہ اور ذریعہ ہے۔ بقول اقبال
نغمہ کجا و من کجا، ساز سخن بہا نہ ایست
سوئے قطاری کشم، ناقہ بے زمام را

اردو شعروادب میں حالی،اکبر اور اقبال سے مل کر ادبی تثلیث بنتی ہے اس میں علامہ اقبال کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ یہ تینوں ایک ہی راہ کے مسافر تھے اور ایک ہی منزل کے متلاشی بھی، مگر تینوں کا اپنا اپنا نقطہ نظر اور طریقہ کار الگ الگ تھا۔ حالی اور اکبر کے دل میں بھی وہی قوم وملت کا دردوغم تھا جس کا رونا اقبال کو تھا۔ حالی بھی اپنےتہذیب و تمدن کے چراغ کو بجھتا ہوا دیکھ کر مایوس ہوتے ہیں اور ” مدوجزر اسلام” کی تخلیق کرتے ہیں اور اپنی قوم کو اس کی حقیقت اور اسلاف کی تاریخی اہمیت سے آشناکراتے ہیں۔ اکبر اسی کام کو انجام دینے کے لیےطنزوضرافت کا طوفان لے کر نکل پڑے ہیں مگر مغربی تہذیب کے شعلے کو بجھانے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو پاتے۔

Poetry
Poetry

اقبال ان دونوں کے تجربات کو سامنے رکھ کر اور اپنے خودی و آئینہ میں پرکھ کر خاصی نمائشی اور دلفریب مغربی تہذیب کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور خاص کر اپنی قوم کو بیدارکرنے کے لیے کوشاں نظرآتے ہیں۔اقبال نے دیگر شعراء کی طرح اردو کی روایتی شاعری کو نہیں اپنایا۔ عشق و معشوق کا قصہ پیش نہیں کیا۔ گل و بلبل کے گانے نہیں لکھے غم جاناں کی حکایت اور غم روزگار کی شکایت سے اپنا دامن بچایا اور موجودہ حالات کو پیش نظر رکھ کر پیغمبرانہ شاعری کی۔ کیونکہ شاعری کی زبان علامتوں، تشبیہات اور استعاروں کی زبان ہوتی ہے اس لیے علامہ اقبال نے بھی اپنی شاعری میں ان شعری لوازمات سے کام لیا ہےانہوں نے اپنے اشعار میں علامتیں بھی ایسی استعمال کی ہیں جس سے انسان کی شخصیت کی برتری معلوم ہوتی ہے۔ یوں تو اقبال نے روایتی علامتیں مثلاً آشیانہ، قفس، موج، طوفان، شراب، ساقی اور صیاد وغیرہ جیسی علامتیں بھی استعمال کی ہیں اور ایسی بھی علامتیں ان کی شاعری میں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا تعلق اسلامی تاریخ اور اسلامی اساطیر سے ہےمثلاً کلیم، خلیل، چراغ مصطفوی وغیرہ ان کے علاوہ ان کی شاعری میں تخلیقی علامتیں بھی دیکھنے کوملتی ہیں جن میں شاہین کی علامت بہت اہم ہے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں علامتوں اور استعاروں کا استعمال کثرت سے کیوں کیا ہے اس حقیقت کے متعلق ماہرین اقبالیات پروفیسر رفیع الدین لکھتے ہیں۔

“اقبال کا فکرعظیم لفظوں میں، علامتوں اور استعاروں کے ذریعہ ہی قارئین پر اپنی معنویت آشکار کرتا ہے بس ہمیں ماننا چاہیے کہ اگر اقبال کی شاعری اس فکر عظیم سے خالی ہوتی جو ان کی شاعری کی روح ہے تو تاریخ ادب میں وہ شاید اپنی موجودہ مسند پر فائز نہ ہوتے “(اقبال بحیثیت شاعر-۸) اقبال کی شاعری میں جن تصورات نے علامات کا لباس اختیار کیا ہے ان میں شاہین کا تصور ایک امتیاز یحیثیت رکھتا ہے اقبال کی نظمیں ان کی حب الوطنی، ذوق و حسن،اور ہم آہنگی فطرت کی آئینہ دار تھیں۔ وہ ایک عرصہ جرمنی میں مقیم رہے جہاں سے انہوں نے جن فکری اثرات کو قبول کیا ان میں نطشے کا فلسفہ قوت و زندگی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ جرمن قوم کی فعالیت، بلند نظری اور جرمن مرد کی خود شناسی اور خود اعتمادی نے اقبال کے نظامِ فکر پر گہرا اثر ڈالا اور اس اثر کی ایک یادگار ان کی فضائے سخن میں اس پرند کی آواز ہے جسے شاہین کہتے ہیں۔
اس میں کوئی کلام نہیں کہ یورپ کی سب سے باعمل قوم کا تصور شاہین قوت، تیزی، وسعت نظر، دور بینی، اور بلند پروازی کی خصوصیات پر محیط تھا لیکن جب اقبال نے اسے اپنایا تو اس کی مشرقی روحانیت اس کی تخلیق پر غالب آگئی اور اس نے شاہین کو مذکورہ خصوصیات کے علاوہ دور اندیشی ،قلندری، اور خوداری و بے نیازی کی اعلٰی صفات سے مزین کیا اور اپنی قوم کے نوجوانوں کے سامنے اسے زندگی کا بہترین نمونہ بنا کر پیش کیا۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں شاہین کا ذکرجگہ بہ جگہ کیاہے شاہین کی علامت کے ذریعے اپنے مرد مومن اور مرد کامل کےاوصاف کو اجاگر کیا ہے۔ اقبال نے شاہین کو ہی اپنی شاعری کے لیے کیوں منتخب کیا۔اس کے بارے میں خود لکھتے ہیں ۔”شاہین کی تشبیہ محض شاعرانہ تشبیہ نہیں ہےبلکہ اس پرندہ میں اسلامی فخر کی کل خصوصیات پائی جاتی ہیں”علامہ اقبال بار بار اپنے اس مرد کامل سے اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ وہ ان شاہین کے اوصاف اور عادات کو اپنا لیں۔اس پرند ے کی خوداری، غیرت مندی، خلوت پسندی، بلندپروازی اور دوربینی کو اپنائیں ، اقبال آرزو مند ہیں کہ جس طرح شاہین قناعت کا قائل نہیں بلکہ حرکت کو اپنی زندگی سمجھتا ہے اسی طرح مرد کامل یا مرد مومن کو بھی حرکت میں برکت تصور کرنا چاہیے۔ حرکت اور جدوجہد میں ہی زندگی کا راز پوشیدہ ہے۔اس لیے مسلمان کو بھی چاہیے کہ کسی ایک مقام پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں۔ وہ کہتے ہیں

تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

Iqbal
Iqbal

اقبال کا شاہین مرد مومن کی علامت ہے ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں انسان عیش کوشی اور لذت طلبی کے لیے نہیں آیا۔ وہ کسی محل میں زندگی گزارنے نہیں آیا بلکہ اس کام سے کہوہ ساری دنیا میں پھیل جائے۔ بیاباں کی تیزوتند ہواؤں کے تھپیڑوں کا مقابلہ کرے اور خود اعتماد جفاکش بن جائے۔ اقبال کہتے ہیں۔نہیں تیرا نشیمن قصرِسلطانی کے گنبد پرتو شاہین ہے بسیر ا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
شاہین خودار اور غیرت مند ہوتا ہے وہ اپنا شکار خود کرتا ہے وہ کبھی بھی دوسروں کے ہاتھ کا شکار نہیں کھاتا وہ بھوکا رہ سکتا ہے مگر مردہ چیز کو نہیں کھاتا وہ دوسروں پرزندگی گزارنا موت سمجھتا ہے۔ بقول اقبال

اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

شاہین خلوت پسند ہوتا ہے وہ گلشن سے دور بیاباں میں رہنا زیادہ پسند کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ خلوت میں رہنے سے خودی مجروح نہیں ہوگی، اس لئیے اقبال اپنے مرد کامل کو بھی خلوت پسندی کا درس دیتے ہیں اور شاہین کی زبان میں فرماتے ہیں:

بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو
ازل سے ہے فطرت میری راہبانہ

خیابانیوں سے ہے پرہیز لازم ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ

ہوائے بیاباں سے ہوتی ہے کاری
جواں مرد کی ضربتِ غازیانہ

شاہین دو ربین ہوتا ہے اور تلاش و جستجو میں کامل۔ اس لیے وہ دور بیٹھا چھوٹے سے چھوٹے پرندے کو بھی اپنا شکار بنا لیتا ہےاس لیے اقبال کی آرزو ہے کہ مردمومن کی بھی شاہین کیجیسے دور بین آنکھ ہوجائے۔
چیتے کا جگر چاہیے، شاہین کا تجسس
جی سکتے ہیں بے روشنی دانش فرہنگ

علامہ اقبال کے ان اشعار کے علاوہ بھی بہت سے ایسے اشعار ہیں جن میں شاہین بطور علامت استعمال کیے گئے ہیں ۔چند
اشعار ملاحظہ ہوں۔

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضاء میں
کرگس کا جہاں اور ہے شاہین کا جہاں اور

گذر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں
کہ شاہین کے لیے ذلت ہے کار آشیاں بندی

پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہین بناتا نہیں ہے آشیانہ

علامہ اقبال کے کلام میں شاہین کی علامت پر چند ناقدین ادب نے اعتراضات بھی کیے ہیں کہ اقبال نے شاہین کی علامت صرف قوت اور چیرہ دستی کے لیے استعمال کیا ہے۔ لیکن یہان لوگوں کی کم نظری اور تعصب کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں۔ اقبال کا شاہین طاقت ور ہے مگر وہ کمزور پرندوں کا شکار نہیں کرتا۔ وہ بلندخیالی ، دور بینی، جفاکشی، دلیری،خوداری اور خود اعتمادی کا پیکر ہے اور یہ تمام صفات وعادات اسلامی ہیں جیسا کہ عبد الرحمٰن طارق نے اپنی مشہور زمانہ کتاب “جہانِ اقبال” میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ:” حق یہ ہے کہ اپنے کلام میں شاہین کا کریکٹر پیش کرنے سے اقبال کی مراد ظلم و ستم اور جور و استبداد ہرگز نہیں شاہین اقبال کی شاعری میں ضبط خودی کا ترجمان ہے” ( جہان اقبال ۴۲۳)حقیقت بھی یہی ہے کہ اقبال نے اپنی شاعری میں شاہین کی علامت کے ذریعہ انسان کی عظمت کو اجاگر کیا ہے۔

ڈاکٹر وزیر آغا نے اقبال کی شاعری میں مرد مومن اور شاہین کی علامت کے متعلق درست ہی لکھا ہے کہ:” آدم کا کائنات کے تسلط سے آزاد کرانے اور ان کی انفرادیت کو اجاگر کرنے کی ایک دل آویز کاوش ہے اس کے تحت اقبال نے آدم کی عظمت کو مرد مومن اور شاہین جیسی علامات سے ظاہر کیا ہے اور اس قوت ہمت تحریک اور ذہنی و جسمانی تفوق کے عناصر کو یکجا دیکھنے کی آرزو ہے” (اردو شاعری کا مزاج ۳۳۹)

Dr. Chaudhry Mohammad Riaz
Dr. Chaudhry Mohammad Riaz

تحریر: ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری

Share this:
Tags:
birds Iqbal Shaheen World پرندوں دنیا شاہین علامہ اقبال
Previous Post کراچی : ٹھٹھہ سے گرفتار ”را” ایجنٹ صدام کا اعترافی بیان
Next Post ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر؛ گیس صارفین پر101ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
LNG

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close