
تہران (جیوڈیسک) ایران اور جرمنی نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بات ایرانی صدر حسن روحانی نے جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کے دورہ ایران کے موقع پر کہی، ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کے لیے مالی اور عسکری وسائل پر وار ضروری ہے۔
