
تہران (جیوڈیسک) ایران کی سائیبر کرائم عدالت کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ غیر اسلامی سمجھی جانے والی آن لائن ماڈلنگ کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ان آٹھ افراد ان 170 لوگوں کی فہرست میں شامل ہیں جو آن لائن ماڈلنگ کرتے ہیں اور ان کی نشاندہی تفتیش کاروں نے کی ہے۔
