
تہران (جیوڈیسک) آئی اے ای کے بیان کے مطابق ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے افزودہ یورینئم کے ذخائر کی سطح کو کم کر دیا ہے۔ یہ اقدام ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے معاہدے کا حصہ تھا۔
جمعے کے روز ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی معیاد میں چار ماہ کی توسیع کرنے پر متفق ہو گئے تھے۔
