
تہران (جیوڈیسک) ایران کے سابق نائب صدر محمد رضا عارف نے صدارتی انتخابات سے اپنی نامزدگی واپس لے لی ہے۔ محمد رضا عارف نے بتایا کہ انہیں سابق اصلاحات پسند صدر محمد خاتمی کا پیغام موصول ہوا۔ اس میں خاتمی نے کہا کہ ان انتخابات میں حصہ لینا موزوں نہیں ہے۔
عارف کے بقول سیاسی میدان میں صدر کے منصب کے حوالے سے محمد خاتمی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنی انتخابی مہم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محمد رضا عارف کا شمار بھی اصلاحات پسندوں میں ہوتا تھا۔ ایران میں صدارتی انتخابات 14 جون کو ہو رہے ہیں۔
