
تہران (جیوڈیسک) ایرانی لڑکیوں کو ڈرائیونگ کے دوران گانے پر رقص کرنا اور اس کی ویڈیو بنانا بھاری پڑ گیا۔
سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرینگ ویب سائٹ ”یوٹیوب“ پر ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا جس میں 2 ایرانی لڑکیاں گاڑی چلاتے ہوئے گانے پر رقص کرنے میں مگن اور ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بنانے میں بھی مصروف تھیں تاہم دونوں لڑکیوں کی خوشی اس وقت ادھوری رہ گئی کہ جب ان کی تیز رفتار گاڑی اچانک ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
