
تہران (جیوڈیسک) ایران کی مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی، انتقال کر گئے۔
آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی 4 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کی 25 ویں برسی میں شرکت اور واپس گھر پہنچنے کے بعد عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔
