
نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے عراق میں فضائی حملے امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے کئے گئے۔ کانگریس کے سپیکر جان بونیر اور سینیٹر پیٹرک لیہے کے نام خط میں امریکی صدر اوباما نے لکھا ہے۔
امریکی فوجی کارروائی محدود اور مختصر ہو گی۔ محدود فضائی حملے عراقی فورسز کو داعش کے مقبوضہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔ انہوں نے لکھا ہے۔
کہ امریکی فضائی حملوں کے باعث موصل ڈیم کا کنٹرول واپس حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا انہوں نے امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے حملوں کا حکم دیا تھا۔
