
بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں 6 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا کاربم دھماکا دارالحکومت بغداد میں نیو منصور شاپنگ مال کے قریب ہوا جس میں 6 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسرا کار بم دھماکا تو بچی میں نوجوانوں کی جیل کے قریب ہوا جس میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد 23 قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کار بم دھماکوں میں مزید 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ عراق میں رواں ماہ کے دوران مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
