
عراق (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں مسجد میں 2 خود کش دھماکے کیے گئے ان حملوں میں پندرہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ایک حملہ آور نے ہا ل کے داخلی راستے پر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے نے بھگدڑ کے دوران دھماکا کیا، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ ترطلبا ہیں۔
