
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں اڑتیس افراد جاں بحق اور چھیانوے افراد زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق پہلا دھماکا دارالحکومت بغداد کے مشرق میں ہوا۔
جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے نتیجے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بغداد کے دیگر علاقوں میں مزید دو کار بم دھماکے ہوئے۔۔ جس کے نتیجے میں مزید تیس افراد بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔
