
بغداد (جیوڈیسک) برطانوی فضائیہ کے طیاروں نے عراق کے شہر رمادی کے قریب داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں داعش کے زیر استعمال ایک عمارت کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے حملے میں اس عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے داعش کے جنگجو عراقی فورسز پر حملے کرتے تھے۔
