
عراق (جیوڈیسک) کا دارالحکومت بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا۔ بغداد میں دو کار بم دھماکوں سمیت نو بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں چون افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پرہجوم بازاروں اور کمرشل مارکیٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔
