
بغداد (جیوڈیسک) دارالحکومت بغداد کے نواح میں واقع ایک مصروف بازار میں ہونے والے کئی بم دھماکوں کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بم گاڑیوں میں نصب کئے گئے تھے جنہیں وقفے وقفے سے پھاڑا گیا۔ عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شہریوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
