
بغداد (جیوڈیسک) داعش کے جنگجوئوں نے عراق کے تاریخی شہر تکریت میں فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کا مزار اور ان کے نام سے مشہور قلعہ چالیس شہدا کی تاریخی یادگار شہدا ایک مسجد مزارات بم دھماکوں سے شہید کر دئیے۔
مزارات چہل شہدا و اولیائے کرام کے نام سے مشہور یہ یادگار خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں تکریت کی فتح کی عظیم نشانی تھی۔ ادھر جنگجوئوں نے انسانی حقوق کی کارکن سمیرا صالح النعیمی کو پھانسی دے دی۔
