
بغداد (جیوڈیسک) عراق میں باغیوں اور حکومتی فورسز میں جنگ نے 5 لاکھ سے زائد افراد کو پناہ کیلئے دربدر کردیا، قتل و غارت کی خبروں نے عراقی عوام میں خوف پھیلا دیا۔
عراق میں باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان گھمسان کا رن پڑا ہے، باغیوں کی پیش قدمی اور فورسز کے درمیان پسنے والے عوام گھر بار چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں دربدر ہیں، 5 لاکھ سے زائد کی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔
اغواء اور قتل و غارت کی خبروں نے عراقی عوام میں دہشت پھیلادی ہے، پناہ گزین خیموں میں زندگی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور شدید گرمی الگ پریشان کر رہی ہے۔
