
بغداد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے جہ گزشتہ مہینے عراق میں مسلح حملوں اور پرتشدد واقعات میں قریب ایک ہزار افراد مارے گئے۔ ان میں سے 852 عام شہری اور 127 فوجی اور پولیس اہلکار تھے۔
بغداد سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق عراق کے لیے عالمی ادارے کے مندوب نکولائی ملادینوف نے عراق کے سیاسی رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں بدامنی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ عراق میں اس سے پہلے ستمبر میں بھی سینکڑوں حملوں اور خونریز واقعات میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
