
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں نماز جنازہ کے دوران کار بم حملے سمیت خودکش دھماکوں میں92 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی میں نماز جنازہ کے اجتماع میں پہلے کار بم حملہ کیا گیا۔
جس کے بعد جب لوگ جمع ہو گئے تو ایک خود کش کار بم حملہ آور نے دھماکہ کردیا۔ تیسرا کار بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پولیس اور امدادی کارروائیاں شروع ہوچکی تھیں۔ ان حملوں میں اب تک 92 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوچکے ہیں، دھماکوں کے بعد عوام اشتعال میں آگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں اور فائر فائٹرزپر پتھراو بھی کیا۔
