
بغداد (جیوڈیسک) عراق میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔
بغداد میں ہونے والے دو حملوں میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک اور دھماکے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ کسی گروپ نے ابھی تک حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
