
بغداد (جیوڈیسک) عراقی فوج کے خلاف جنگ سے فرار ہونے پر شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے ہی 50 دہشت گردوں کو قتل کر دیا۔
ادھر عراقی فضائیہ نے امریکہ سے ملنے والے ایف 16 طیاروں سے پہلی بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انور حمادین نے میڈیا کو بتایا 4 روز میں 15 فضائی حملے کئے گئے۔
