
ممبئی (جیوڈیسک) سپر ہیرو اسپائیڈر مین دوسال بعد ایک بار پھر بڑے پردے کی زینت بنے گا اور اس میں بالی ووڈ اسٹار عرفان خان ولن کا کردار نبھائیں گے۔
دوسری طرف دی ’’امیزنگ اسپائیڈر مین‘‘ کا بھارتی سینما گھروں میں ہر شو ہائوس فل جارہا ہے جس پر فلمسازوں نے اس سیریز کا تیسرا حصہ بھی بنائے جانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں عرفان خان ولن کا کردار ادا کریں گے۔
