Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اسحاق ڈار کا چوتھا ناکام بجٹ

June 8, 2016June 8, 2016 0 1 min read
Budget 2016-17
Budget 2016-17
Budget 2016-17

تحریر : سید انور محمود
سالانہ بجٹ دنیا بھر میں عام طور پر حکومتی کام کا ایک حصہ خیال کیا جاتا ہے ، اس سلسلے میں حکومتیں نہ تو اپنی تعریف کے ڈنکے بجاتی ہیں اور نہ ہی حزب اختلاف حکومت کے خلاف کسی قسم کا شورشرابا کرتی ہے۔ لیکن ہمارئے ملک میں اس کے بلکل برعکس ہوتا ہے ۔ وفاقی بجٹ کی آمد سے پہلے وفاقی وزیرخزانہ اور حکمران جماعت کے اراکین عوام کو بتارہے ہوتے کہ بس بجٹ آتے ہی آپکے تمام مسائل جن میں معاشی ، تعلیمی اور صحت کے ساتھ ساتھ تمام سماجی مسلئے بھی حل ہوجاینگے۔ انہتر سال سے یہ سب کچھ سننے والے اس ملک کے عوام بجٹ آنے سے پہلے گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں کہ پتہ نہیں اب کونسے نئے ٹیکس کا عذاب نازل ہوگا، اور ہر سال ایسا ہی ہوتا ہے۔بجٹ آنے کے بعد حکومتی اراکین کے مطابق شاید اس سے اچھا بجٹ ہوہی نہیں سکتا۔ جبکہ دوسری طرف اپوزیشن کے اراکین بجٹ کے زریعے عوام پر جو مصیبت ٹوٹی ہوئی ہوتی ہے اس پر مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہوتے ہیں۔ وفاقی بجٹ کے معاملے پر حکومت، اپوزیشن، این جی اوز اور ٹریڈ یونین قیادتوں کے مابین ہونے والی نورا کشتی کچھ عرصے تک میڈیا کی زینت بنی رہتی ہے، بڑئے بڑئے جغادری میڈیا پر بیٹھ کر گلے پھاڑ پھاڑکر عوام کے مسائل کا رونا رورہے ہوتے ہیں۔تھوڑئے دن بعد کوئی نیا موضوع میڈیا کے ہاتھ آجاتا ہے اور بجٹ کہانی ختم۔

تین جون 2016ء کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2016-17 کا بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ کا مجموعی حجم 4894.9 ارب روپے جب کہ معاشی نمو کی شرع کا ہدف 5.7 فیصد رکھا گیا ہے اور ٹیکس وصولی کا ہدف 3621 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈارنے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا چوتھا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں دفاع کے لئے آٹھ سو ساٹھ ارب روپے رکھے گئے ہیں یعنی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات کی مد میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ آٹھ سو ارب روپے ترقیاتی پروجیکٹس کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔ ایک سو تیس ارب روپے توانائی کے شعبے کے لئے، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لئے ایک سو اٹھاسی ارب، فاٹا کے متاثرین کے لیے سو ارب، امن و امان کے لیے ایک سو تین ارب ، ریلوے کے لئے 78 ارب، پانی کے منصوبوں کے لیے 32 ارب اور ہائر ایجوکیشن کے لیے 21.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 29 ارب روپے بنیادی صحت کے لیے اور پچیس ارب روپے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لیے بھی مختص کیے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جب کہ ایڈہاک الاؤنسز کوبنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔ مزدور کی کم از کم تنخواہ چودہ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ تیس لاکھ سے زیادہ جائیداد کی خرید و فروخت پر وِدہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بارئے میں مشہور ہے کہ وہ معاشی اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنے کے بادشاہ ہیں اور وہ وفاقی بجٹ کی تشکیل میں بھی اپنی اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔ کبھی قرضوں کو آمدن کی مد میں دکھایا جاتا ہے تو کبھی سابقہ قرضوں کی واپسی کیلئے درکار رقم میں سود کی واپسی کیلئے مختص رقم کو شامل ہی نہیں کیا جاتا۔ کبھی توانائی کے شعبے سے منسلک گردشی قرضوں کو قرضہ تصور ہی نہیں کیا جاتا تو کبھی فوجی بجٹ کو کم دکھانے کیلئے اس کا ایک بڑا حصہ سویلین اخراجات میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ کبھی افراطِ زر کی شرح کو کم دکھانے کیلئے کنزیومر پرائس انڈیکس بنڈل میں اپنی مرضی کے مطابق ردو بدل کر دیا جاتا ہے تو کبھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بھی متعلقہ شعبے کے ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس تمام بیہودگی کے علاوہ پورا سال منی بجٹ کے آنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور وفاقی بجٹ کے بعد بھی ہر سال حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔

Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

ڈاکٹر اشفاق حسین پاکستان کے مایہ ناز معیشت دان ہیں جنرل پرویز مشرف کے دور میں مشیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں، ایک شفاف اور مستند و معتبر نام ہے بجٹ کے اعلان سے قبل ان کا کہنا تھا نئے قومی بجٹ میں معاشی نمو کی شرع 5.7 فیصد ظاہر کی جائے گی مگر یہ معاشی نمو کی شرع صرف 3.1 فیصد ہے اور جب ملک کے وزیر خزانہ کو متعلقلہ ادارے نے اصل صورت حال سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا ملک کا معاشی نمو کی شرع 3.1ہے تو وزیر خزانہ ناراض ہوگئے اورحکم دیا اسے 5.7 فیصد تیار کرکے لایا جائے۔ ڈاکٹر اشفاق حسین کا کہنا ہے یہ صرف اس لیے کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ بجٹ تقریر میں دعوی کرنا چاہتے تھے کہ گزشتہ 8 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں معاشی نمو کی شرع کو 5.7 تک پہنچا دیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے دو جون کو ایک انگریزی اخبار میں اس خوفناک بدعنوانی اور بے ایمانی کی تفصیلات پر مشتمل مضمون بھی لکھا ہے، واضع رہے کہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کی اہلیہ پنجاب حکومت کی مشیر خزانہ بھی ہیں مگر اس کے باوجود ڈاکٹر حفیظ پاشا نے حکومت کے خفیہ معاملات سے پردہ اٹھانے میں زرا بھی عار محسوس نہیں کی۔

موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں پیش کئے جانے والے تین وفاقی بجٹوں میں تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافے کے معاملے میں سرکاری ملازمین کو لالی پاپ دیا ہے۔ افراطِ زر کی شرح کی مناسبت سے دیکھا جائے تو حقیقی اجرتوں اور پنشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ قرضوں کی واپسی، دفاع اور عوامی ضروریات سے بیگانہ ترقیاتی منصوبوں پر بجٹ کا تقریباً 80 فیصد خرچے جانے کے بعد صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں اور سماجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے بہت کم رقم بچتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ آبادی کا ایک بڑا حصہ پینے کے صاف پانی اور جدید سیوریج کی سہولیات سے محروم ہے ۔ محنت کش طبقے کیلئے رہائشی سہولیات کا شدید فقدان ہے اور شہروں میں کچی آبادیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

یہ ایک روایتی بجٹ ہے جس میں ’’امیر کو امیر ترین اور غریب کو غریب تر ‘‘ بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے، حسب دستور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ہے، اگر آپ اس بجٹ کو روایتی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام دشمن بجٹ قرار دیں تو بہتر ہوگا۔ چونکہ بجٹ کے سلسلے میں ہونے والی پریس میں وزیر خزانہ کے پاس ٹھوس اور معقول جوابات نہیں تھے لہذا پر ہجوم پریس کانفرنس کے آغاز میں وزیر خزانہ نے مشکل اقتصادی زبان میں اپنی کامیابیاں گنوائیں اور حاضرین سے داد طلب کرنے کی غرض سے کئی بار کہا کہ کئی روز کی ’عرق ریزی‘ کے بعد بہت اچھا بجٹ بنانے کی کوشش کی ہے۔ وزیر خزانہ نے مہنگائی اور خوراک کی قیمتیں کم نہ ہونے پر پوچھے گئے سوالات پر مشکل اور ثقیل اقتصادی زبان کا استعمال کرتے ہوئے بچ نکلنے میں ہی عافیت جانی۔ ڈاکٹر اشفاق حسین اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے اعداد شمار میں ہیرا پھیری کے بارئے میں بیان اور مضمون کے بعد اس بجٹ کےاعداد و شمار پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ مجموعی طور پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا یہ چوتھا ناکام بجٹ ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
definition failed government Ishaq Dar opposition public World اپوزیشن اسحاق ڈار بجٹ تعریف حکومت دنیا عوام ناکام
Children
Previous Post پھول بچوں سے مشقت
Next Post پاکستانی بجٹ، صدر اور گیارہ کروڑ روپے
Ishaq Dar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close